قومی

بقایا کھاتوں اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے ساتھ اس کے روابط پر سیمینار

بقایا کھاتوں اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے ساتھ اس کے روابط پر سیمینار

اعدادو شمار اور پرگام کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) بہت سے سرگرمیوں کا اہتمام کرکے پہلی سے 15 جولائی 2023 تک یعنی 15 دن کے دوران سوچھتا پکھواڑہ منارہی ہے ۔اس تقریب کے حصے کے طو رپر این ایس او ، ایم او ایس پی آئی کے سماجی اعداد و شمار کے ڈویژن نے بقایا کھاتوں اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے ساتھ اس کے روابط پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا ۔ یہ سیمینار 3 جولائی 2023 تک جاری رہا اور یہ نئی دہلی کے اینڈین نیشنل سینٹر میں منعقد ہوا۔

بقایا کھاتوں اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے ساتھ اس کے روابط پر سیمینار

اس سینٹر کا مقصد اس حقیقت کو اجاگر کرنا تھا کہ کچر ے کا بندوبست ایک کراس کٹنگ مسئلہ ہے جو پائیدار ترقی کے تینوں شعبوں  ایکو لاجی ، معیشت اور معاشرے کے  ہر ایک میں پائیدار ترقی کے مختلف شعبوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ کچرے کے  مناسب بندوبست کے لیے، مناسب ڈیٹا کی ضرورت ہے اور ’سسٹم آف انوائرنمنٹل اکنامک اکاؤنٹنگ (ایس ای ای اے)‘ ماحولیاتی اکاؤنٹس کی تالیف کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ فریم ورک ہے، جس کا بقایا کھاتہ ایک حصہ ہے۔ پائیدار ترقی کے لئے 2030  کےایجنڈے کے عالمی  عزم کے ساتھ، قدرتی وسائل کے جائزے میں ایس ای ای اے کے استعمال  میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

بقایا کھاتے جو میٹریل فلو اکاؤنٹس کا ایک حصہ ہیں،ایس ای ای اے فریم ورک کی پابندی کرتے ہوئے، پائیدار ترقیاتی اہداف کے ساتھ اور ان کے متعلقہ اہداف کے ساتھ بھی قریب سے منسلک ہیں۔ یہ کھاتے ایک لگاتار نگرانی کا فریم ورک فراہم کرتے ہیں جو بقایا جات پر قابل  کارروائی اشارے تیار کرتےہیں جس کا استعمال ماحولیاتی اثرات اور موافقت کی حکمت عملیوں سے متعلق پالیسی سوالات کی ایک وسیع رینج سے آگاہ کرنے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago