Urdu News

شاہ رخ خان کا تازہ ترین ٹوئٹ وائرل، جاننا چاہتے ہیں یہ خاص ریسیپی

بالی ووڈ کے کنگ خان

بالی ووڈ کے کنگ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘جوان’ کو لے کر زیربحث  ہیں۔ دریں اثنا، شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے تجربہ کار اداکار رجنی کانت، جوان کے ڈائریکٹر ایٹلی، ساتھی اداکار نین تارا، وجے سیتوپتی کا ذکر کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ وہ چکن 65 کی ریسیپی سیکھنا چاہتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے لکھا- ‘کیا زبردست 30 دن تھے۔ خوش قسمتی تھی  کہ تھلائیوا بھی سیٹ پر پہنچے تھی۔ نین تارا کے ساتھ فلم دیکھی اور انیرودھ سے بات چیت کی۔ وجے سیتوپتی اور تھلاپتی نے مجھے مزیدار کھانا کھلایا۔ایٹلی اور پریا کا شکریہ جنہوں نے اتنی عزت دی اور اب مجھے چکن 65 کی ریسیپی سیکھنے کی ضرورت ہے‘۔

شاہ رخ کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور صارفین اس پر شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ اداکارہ نین تارا شاہ رخ خان کی آنے والی فلم جوان میں شاہ رخ خان کے اپوزٹ ہوں گی۔ ‘جوان’ ایک ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم ہوگی۔

Recommended