برتھ ڈے اسپیشل 2 فروری
فلم اداکارہ شمیتا شیٹی اداکاری کی دنیا کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔ شمیتا فلم اداکارہ شلپا شیٹی کندرا کی چھوٹی بہن ہیں اور انہیں کی طرح کافی خوبصورت اور فٹ ہیں۔
2 فروری 1979 کو پیدا ہوئی شمیتا شیٹی نے اپنی اسکول کی تعلیم سینٹ انتھونی گرلس ہائی اسکول سے حاصل کی۔ اس کے بعد شمیتا گریجویشن کے لیے ممبئی چلی گئیں۔ انہوں نے وہاں کے سڈنہم کالج سے کامرس میں گریجویشن کیا۔ یہی نہیں شمیتا نے ممبئی کے ایک کالج سے فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم بھی حاصل کی۔ شمیتا ملک کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے پاس انٹرن شپ کر رہی تھیں۔ ایک دن منیش نے ان سے کہا کہ تمہیں اداکاری کی دنیا میں کوشش کرنی چاہیے، تم وہاں کوشش کرو۔ لیکن اس وقت شمیتا انٹیریئر ڈیزائننگ کے شعبے میں کام کرنا چاہتی تھیں۔ شمیتا نے ممبئی میں رائلٹی کے نام سے ایک کلب ڈیزائن کیا ہے۔ انٹیریئر ڈیزائننگ کے شعبے میں شمیتا کا یہ پہلا پروجیکٹ تھا۔ سبھی نے شمیتا کے اس پروجیکٹ کی تعریف کی۔
شمیتا شیٹی نے سال 2000 میں آدتیہ چوپڑا کی فلم 'محبتیں ' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد شمیتا نے ہندی کے ساتھ ساتھ کچھ تمل اور تیلگو زبان کی فلموں میں بھی کام کیا۔ شمیتا نے بڑے پردے پر فریب، زہر، بیوفا، کیش جیسی ہٹ فلمیں دیں۔ لیکن اس کے باوجود وہ بالی ووڈ میں اپنی بہن شلپا شیٹی جیسی کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔ شمیتا نے فلموں کے علاوہ کچھ ویب سیریز میں بھی کام کیا ہے۔
سال 2009 میں شمیتا نے چھوٹے پردے کا رخ کیا اور بگ باس 3 کا حصہ بن گئیں۔ اس کے بعد وہ جھلک دکھلا جا 8،ختروں کے کھلاڑی 9، بگ باس او ٹی ٹی اور بگ باس۔15 کا بھی حصہ رہیں۔ وہ ان شوز میں ونر تو نہیں بن سکیں لیکن یہاں انہیں کافی مقبولیت، کامیابی اور تعریف ملی۔ اس کے ساتھ ہی وہ سامعین کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔
شمیتا شیٹی کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو وہ ان دنوں اداکار راکیش باپٹ کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ دونوں کی ملاقات بگ باس اوٹی ٹی میں ہوئی تھی اور وہیں سے ان کی رومانوی کیمسٹری بھی شروع ہوئی تھی۔ مداح اس جوڑی کو سارہ کے نام سے پکارتے ہیں۔شمیتا شیٹی سوشل میڈیا پر بھی ایکٹیو رہتی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔