Categories: تفریح

سدارتھ شکلا کی موت کے بعد شہناز گل نے سوشل میڈیا پرکی واپسی، شائقین نے کیا کہا؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اداکار سدھارتھ شکلا کے انتقال کے تقریباً دو ماہ بعد اداکارہ شہناز گل نے سوشل میڈیا پر واپسی کی ہے۔ جمعرات کے روز شہناز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک پوسٹر شیئر کی، جس میں سدھارتھ اور شہناز مسکرا رہے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ شہناز کی طرف سے  سدھارتھ کے لئے ایک  میوزیکل ٹریبیوٹ ہو سکتا ہے کیونکہ اس کی ریلیز کی تاریخ 29 اکتوبر یعنی کل دوپہر 12 بجے لکھی گئی ہے۔ اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے شہناز نے لکھا-’تومیراہے اور۔۔‘</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شہناز کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس پوسٹر کے منظر عام پر آنے سے چند روز قبل گلوکارہ شریا گھوشال نے بھی سدھارتھ اور شہناز کے گانے کا ایک پوسٹر شیئر کیا تھا، جسے سدھارتھ کا آخری گانا بتایا جا رہا تھا۔ سدھارتھ شکلا اور شہناز گل جو مداحوں میں سِڈناز کے نام سے مشہور ہیں۔ دونوں پہلی بار کلرز ٹی وی کے شو بگ باس 13 میں ملے تھے۔ شو میں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا کرتا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ دونوں قریب آنے لگے۔ دونوں کی کیمسٹری کو مداحوں میں بے حد پسند کیا گیا اور مداحوں نے اس جوڑی کو سڈناز کا نام دیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سدھارتھ اس شو کے فاتح تھے۔ شو کے دوران شہناز نے سدھارتھ سے اپنی محبت کا اعتراف کیا لیکن سدھارتھ انہیں دوست کہتے رہے۔ اس کے بعد سدھارتھ اور شہنازنے میوزک ویڈیو 'بھلا دوں گااور سونا سونا‘ میں نظر آئے، جنہیں ناظرین نے بہت پیار دیا۔ اس کے علاوہ دونوں نے ایک ساتھ کئی رئیلٹی شوز میں بھی شرکت کی۔ دونوں اکثر ایک دوسرے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے تھے۔سدھارتھ اور شہناز انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے مشہور لو برڈس میں سے ایک تھے۔ مداح دونوں کو شادی کرتے دیکھنا چاہتے تھے لیکن 2 ستمبر 2021 کو سدھارتھ کی موت سے سب کچھ ادھورا رہ گیا۔ وہیں اب  سڈناز کا یہ پوسٹر سامنے آنے کے بعد مداح کافی جذباتی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago