تفریح

پٹھان کے خوف سے شہزادہ کی ریلیز ملتوی

ممبئی،31جنوری(انڈیا نیریٹو)

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی سے فلم شہزادہ کے میکرز اور اداکار خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ کارتک آرین اور کرتی سینن کی فلم شہزادہ کی ریلیز ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ پٹھانباکس آفس پر شاندار کارکردگی کا سلسلہ ریلیز کے چھٹے روز بھی جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق، فلم ’پٹھان‘ مجموعی طور پر دنیا بھر سے اب تک 600 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ فلم کی باکس آفس پر اس شاندار کامیابی کو دیکھتے ہوئے کارتک آریان کی فلم ’شہزادہ‘ کو ایک ہفتے کی تاخیر سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔فلم شہزادہ کے پروڈیوسر امان گل نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جی ہاں، ہم نے فلم کی ریلیز کو ملتوی کر دیا ہے، کارتک اور میں شاہ رخ خان کی بہت عزت کرتے ہیں اور ان سے بہت محبت کرتے ہیں۔ ا±نہوں نے مزید کہا کہ اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ اگر ہم اپنی فلم کو ایک ہفتے کے بعد ریلیز کریں تو یہ ہماری فلم کے لیے بہترین ہوگا۔

یاد رہے کہ فلم ’شہزادہ‘ کی ہدایت کاری روہت دھون نے کی ہے اور اس فلم میں کارتک آرین کے ساتھ کریتی سینن، پریش راول اور منیشا کوئرالہ بھی اداکاری کے جوہر دِکھاتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کو بھوشن کمار، کرشن کمار، امان گل، ایس رادھا کرشنا اور کارتک آریان نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago