بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی اکثر اپنے مداحوں میں اپنی فٹنس کی وجہ سے چرچہ میں رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی شلپا ان دنوں اپنے شوہر راج کندرا کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ شلپا شیٹی نے مالدیپ سے اپنی ایک بہت ہی خوبصورت ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ اس میں شلپا سمندر ی ساحل پر ایک جانور پرنٹ کی بکنی پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
اس ویڈیو میں شلپا کا بولڈ اور گلیمرس انداز شائقین کو کافی پسند آرہاہے۔ شائقین نہ صرف شلپا کی اس ویڈیو کو پسند کر رہے ہیں بلکہ وہ شلپا کی اس تصویر کی بھی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔
شلپا شیٹی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے بزنس مین راج کندرا سے 22 نومبر 2009 کو شادی کر لی ۔ ان دونوں کا ایک سات سالہ بیٹا ویوان بھی ہے۔ 15 فروری 2020 کو شلپا اور راج سروگیسی کے ذریعے شمیشا کے والدین بنے۔
اپنی فٹنس کو لے کر خبروں میں رہنے والی شلپا شیٹی کے ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں توطویل عرصے تک اداکاری سے دور رہنے والی شلپا شیٹی ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کررہی ہیں اور جلد ہی شبیر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'نکما' اور پریہ درشن کی فلم’ہنگامہ۔2‘ میں نظر آئیں گی۔
ہندوستھان سماچاربالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی اکثر اپنے مداحوں میں اپنی فٹنس کی وجہ سے چرچہ میں رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی شلپا ان دنوں اپنے شوہر راج کندرا کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ شلپا شیٹی نے مالدیپ سے اپنی ایک بہت ہی خوبصورت ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ اس میں شلپا سمندر ی ساحل پر ایک جانور پرنٹ کی بکنی پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔