Categories: تفریح

بالی ووڈ میں شلپا شیٹی کی فٹنس اورخوب صورتی کے چرچے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

برتھ ڈے اسپیشل 8 جون

فلمی اداکارہ شلپا شیٹی جو اکثر اپنی فٹنس کو لے کر چرچا میں رہتی ہیں، ان کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ 8 جون 1975 کو پیدا ہونے والی شلپا شیٹی کو بچپن سے ہی ماڈلنگ اور اداکاری کا شوق تھا۔ دسویں پاس کرنے کے بعد ہی شلپا نے ماڈلنگ کی دنیا میں قسمت آزمانا شروع کر دیا۔ شلپا نے لمکا کے اشتہار سے سب کی توجہ مبذول کرائی اور فلم انڈسٹری کے کئی پروڈیوسرس کی تلاش شلپا پر جاکر رک گئی۔ شلپا کو کئی اشتہارات اور فلموں کی آفرس ملنے لگیں۔ سال 1992 میں شلپا کو فلم 'گاتا رہے میرا دل' میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن بدقسمتی سے یہ فلم ریلیز نہ ہو سکی۔

بالی ووڈ میں انہیں سال 1993 میں فلم 'بازیگر' سے بڑے پردے پر نظر آنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ شاہ رخ خان اور کاجول بھی تھے۔ اس فلم میں شلپا کی اداکاری اور ان کی خوبصورتی نے سب کی توجہ حاصل کی۔ فلم میں ان کی اداکاری کو لوگوں نے پسند کیا۔ اس فلم کے بعد شلپا کے سامنے کئی فلموں کی لائن لگ گئی۔1994 میں ریلیز ہونے والی فلم 'میں اناڑی تو کھلاڑی' میں شلپا اکشے کمار اور سیف علی خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں۔ فلم میں ان کے بسنتی کے کردار اور اکشے کمار کے ساتھ ان کی رومانوی کیمسٹری کو ناظرین نے بہت پسند کیا۔

شلپا شیٹی ہندی کے علاوہ تمل، تیلگو اور کنڑ زبانوں کی کئی فلموں میں بھی اداکاری کرتی نظر آئیں۔ 1999 میں، شلپا شیٹی منوج باجپئی اور روینہ ٹنڈن کی اداکاری والی فلم شول میں ایک خاص کردار میں نظر آئیں۔ اس فلم میں شلپا ایک گانے میں نظر آئیں اور گانے کے بول تھے- ’دل والوں کے دل کا قرار لوٹنے، میں آئے ہوں یوپی-بہار لوٹنے‘۔ اس گانے کے بعد شلپا کے قصے لوگوں میں مشہور ہوگئے۔ شلپا کا یہ گانا ہر ایک کی زبان پر تھا۔

شلپا نے اپنے فلمی کریئر میں ہر طرح کے کردار نبھائے ہیں۔ شلپا کی بڑی فلموں میں پردسی بابو، جانور، دھڑکن، رشتے، ڈرنا زروی ہے، دس، فریب، لائف ان اے میٹرو وغیرہ شامل ہیں۔ فلموں میں اداکاری کے علاوہ شلپا شیٹی چھوٹے پردے پر بھی نظر آئیں۔ سال 2007 میں، شلپا شیٹی نے برطانوی رئیلٹی شو سیلیبریٹی بگ برادر 5 میں بطور کنٹسٹنت حصہ لیا۔ انہیں اس شو کی فاتح بھی قرار دیا گیا۔ اس شو میں 2007 تک کسی ہندوستانی نے شرکت نہیں کی تھی۔ اس لیے شلپا شیٹی اس شو کی پہلی ہندوستانی کنٹسٹنٹکے طور پر سب کے سامنے آئیں۔ اس کے بعد شلپا کئی رئیلٹی شوز میں جج کے طور پر نظر آئیں جن میں ذرا نچکے دکھا، نچ بلیے، سپر ڈانسر وغیرہ شامل ہیں۔

شلپا شیٹی نے 2009 میں بزنس مین راج کندرا سے شادی کی۔ ان کے بیٹے ویان کی پیدائش 2012 کو ہوئی اور 15 فروری 2020 کو وہ سروگیسی کے ذریعے بیٹی سمیشا کی ماں بنیں۔ شلپا شیٹی سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو شلپا شیٹی جلد ہی فلم 'نکما' میں نظر آئیں گی۔ فلم رواں سال 17 جون کو ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ شلپا روہت شیٹی کی کاپ سیریز انڈین پولیس فورس میں بھی نظر آئیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago