Urdu News

شردھا اوررنبیرکی کیمسٹری پہلی بارآئے گی نظر،فلم کا ٹریلرکب ہوگاریلیز؟

شردھا کپور اور رنبیر کپور

لو رنجن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’تو جھوٹھی میں مکار‘ کا ٹریلر 23 جنوری کو ریلیز ہونے جا رہا ہے۔

اس سے قبل خبریں تھیں کہ فلم پٹھان کے ساتھ فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کیا جائے گا تاہم ان خبروں کو ختم کرتے ہوئے میکرز نے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے شردھا کپور نے فلم کے ٹریلر ریلیز کی معلومات بھی شیئر کی ہیں۔

رومانٹک کامیڈی تو جھوٹھی میں مکار میں شردھا پہلی بار رنبیر کپور کے ساتھ جوڑی بنتی نظر آئیں گی۔ دونوں کو پہلی بار بڑی اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے مداح کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے شردھا نے ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا، ‘چیزیں اتنی قریب نہیں ہیں جتنی تصویر میں نظر آتی ہیں۔ پوسٹر میں دونوں کے چہروں پر بڑی مسکراہٹ نظر آرہی ہے۔ شردھا کے کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ حقیقت میں چیزیں اس پوسٹر میں نظر آنے والی جوڑی سے مختلف ہیں۔ یہ فلم 8 مارچ کو ریلیز ہوگی۔

Recommended