تفریح

سدھارتھ ملہوترا-کیارا اڈوانی کی شادی کی تاریخ ہوئی طے !۔

بالی ووڈ کے مشہور لو برڈس میں شمار کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا اکثر اپنیلو لائف کو لے کرسرخیوں میں رہتے ہیں۔ ان دنوں ان کی شادی کی خبریں ہر طرف چھائی ہوئی ہیں۔

حالانکہ دونوں میں سے کسی نے بھی اب تک اس پر کھل کر کچھ نہیں کہا ہے لیکن اکثر دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس جوڑے کی شادی کے حوالے سے ایک تازہ ترین اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔

کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا اگلے سال 6 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں

رپورٹس کے مطابق کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا اگلے سال 6 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ دونوں جیسلمیر میں سات پھیرے لگائیں گے۔

دونوں کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو دونوں کی شادی کے لئے پنڈال سے لے کر مہمانوں کی فہرست تک فائنل کر لی گئی ہے۔

قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس شادی میں کرن جوہر اور اشونی یارڈی بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ دونوں سدھارتھ اور کیارا کے بہت قریب ہیں۔ جبکہ وکی کوشل، کٹرینہ کیف، ورون دھون، جیکی بھگنانی اور ان کی گرل فرینڈ راکل پریت سنگھ کو بھی مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔

شادی کے بعد جوڑے کا گرینڈریسپشن ممبئی میں ہوگا۔ ملہوترا اور اڈوانی خاندانوں نے شادی کی تیاریوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی فلم ‘شیر شاہ’ میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئے تھے۔ اس فلم کے سیٹ پر دونوں کی قربتیں بڑھنے لگیں اور ان کے افیئر کی خبریں بھی زوروں پر چلنے لگیں۔ شیرشاہ کی ریلیز کے بعد بھی دونوں کو اکثر ایک ساتھ کوالٹی وقت گزارتے دیکھا گیا۔ دونوں کی کیمسٹری مداحوں میں بہت پسند کی جاتی ہے اور وہ دونوں کو ایک ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago