کھیل کود

کرکٹر ہاردک پانڈیا اور کنال پانڈیا نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی

نئی دہلی، 31 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

ہندوستانی ٹی ۔20 کرکٹ ٹیم کے کپتان ہاردک پانڈیا نے 3 جنوری سے ہندوستان کے سری لنکا کے دورے سے قبل نئے سال کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ آل راونڈر ہاردک پانڈیا کے ساتھ ان کے بھائی کرونال پانڈیا بھی تھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بھائی کرونال کے ساتھ وزیر داخلہ سے ملاقات کی اپنی تصویر پوسٹ کی۔

ہاردک پانڈیا نے ٹویٹ کیا، “عزت مآب وزیر داخلہ امت شاہ جی کے ساتھ قیمتی وقت گزارنے کے لیے ہمیں مدعو کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ سے ملنا ایک اعزاز تھا۔ 29 سالہ ہاردک سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی T20 سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ہاردک کو T20 ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا تھا اور انہیں جنوری کے دوسرے ہفتے میں کھیلی جانے والی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے نائب کپتان بنا دیا گیا تھا۔ روہت شرما ون ڈے میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ہاردک کا 2022 بہت اچھا رہا کیونکہ انہوں نے اپنے پہلے ہی سیزن میں گجرات ٹائٹنز کو آئی پی ایل 2022 کا خطاب دلایا

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago