Urdu News

سدھارتھ ملہوترا کی نئی فلم یودھا کا اعلان، فرسٹ لک آؤٹ

سدھارتھ ملہوترا کی نئی فلم یودھا کا اعلان، فرسٹ لک آؤٹ

سدھارتھ ملہوترا کی نئی فلم کا اعلان جمعرات کو کیا گیا۔ کرن جوہر کی فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' سے بالی ووڈ میں  قدم رکھنے والے اداکار سدھارتھ ملہوترا ایک بار پھر دھرما پروڈکشن کی فلم میں نظر آئیں گے۔ فلم کا ٹائٹل 'یودھا' ہوگا۔ فلمساز کرن جوہر نے فلم کا فرسٹ لک اور موشن پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس سے آگاہ کیا۔

یودھا کے فرسٹ لک موشن پوسٹر میں ایک طیارہ ہوا میں گرتا ہوا نظر آرہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ سدھارتھ ملہوترا طیارے کے اندر اندھیرے میں ہتھیار پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وہیں  پس منظر سے وائس اوور میں ایک آواز سنائی دیتی ہے –  مے ڈے… میڈ… ہائی جیک۔' فلم کے اس موشن پوسٹر کو دیکھنے کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ فلم طیارہ ہائی جیک پر مبنی ہوگی اور سدھارتھ فلم میں زبردست ایکشن اور اسٹنٹ کرتے نظر آئیں گے۔ تاہم اس فلم میں سدھارتھ کے مدمقابل ہیروئن لیڈ میں کس اداکارہ کے نام پر مہر لگائی جائے گی اس پر ابھی تک سسپنس  ہے۔ سدھارتھ ملہوترا کی آنے والی فلم یودھا کی ہدایت   ساگر امبرے اور پشکر اوجھا کررہے ہیں۔ یودھا اگلے سال 11 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Recommended