Urdu News

سدھارتھ شکلا کی موت، جوان سال اداکارکو پڑا دل کا دورہ، 40 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

سدھارتھ شکلا کی موت

بگ باس 13(Bigg Boss 13) کے ونر سدھارتھ شکلا(Sidharth Shukla) کا انتقال ہوگیا ہے۔ 40 سال کی عمر میں انہوں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ اطلاعات کے مطابق، دل کا دورہ پڑنے سے انتقال(Sidharth Shukla Heart Attack Death) ہوگیا ہے۔ اس وقت ان کی لاش کپور اسپتال میں ہے اور پنچنامہ کیا جا رہا ہے۔ بدھ کی شب سونے سے پہلے انہوں نے کوئی دوائی کھائی تھی، لیکن صبح نہیں اٹھے۔

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں غم کی لہر

سدھارتھ شکلا(Sidharth Shukla) کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔ سدھارتھ شکلا کے اچانک انتقال سے پوری انڈسٹری میں غم کی لہر ہے۔ اس بات پر کوئی یقین کرنے کو تیار نہیں ہے کہ اب سدھارتھ شکلا ان کے درمیان نہیں ہیں۔ تمام اداکار اور اداکارہ کے ذریعہ سدھارتھ شکلا کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

آخری بار بگ باس او ٹی ٹی پر آئے تھے نظر

حال ہی میں سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla)، شہناز گل (Shehnaaz Gill) کے ساتھ کرن جوہر کے شو بگ باس او ٹی ٹی پر دکھائے گئے تھے، جہاں نے انہوں نے نہ صرف کرن جوہر بلکہ گھر والوں کے ساتھ خوب مستی کی تھی۔

سال 2008 میں شروع کیا تھا کیریئر

سدھارتھ شکلا نے سال 2008 میں ٹی وی شو ’بابل کا آنگن چھوٹے نا‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ’جانے پہچانے سے اجنبی‘، ’سی آئی ڈی‘، ’بالیکا ودھو‘ اور ’لو یو زندگی‘ جیسے ٹی وی شوز اور کئی ریئلٹی شوز میں نظر آئے۔

دو ریئلٹی شوز کئے تھے نام

سدھارتھ شکلا ٹی وی انڈسٹری کا بڑا نام رہا ہے۔ انہوں نے ٹی وی کے دو بڑے ریئلٹی شوز اپنے نام کئے، خطروں کے کھلاڑی کا ساتواں سیزن اور بگ باس کا 13 واں سیزن انہوں نے اپنے نام کیا تھا۔

Recommended