Urdu News

سدھارتھ شکلا آج نم آنکھوں سے ہوں گے الوداع

سدھارتھ شکلا

زندگی کا کون سا پل آخری ہوجائے، یہ کوئی نہیں جانتا۔ ایک ہفتے پہلے جس اداکار کو لوگوں نے ٹی وی پر دیکھا، اب وہ دنیا کو الوداع کہہ چکا ہے۔ ٹی وی سیریل ’بالیکا ودھو‘ سے گھر گھر میں اپنی خاص پہچان بنانے والے اداکار سدھارتھ شکلا(Sidharth Shukla) کا جمعرات (2 ستمبر) کو انتقال ہوگیا ہے۔ وہ 40 سال کے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے اچانک ان کا انتقال ہوا ہے۔ فیملی کے اکلوتے بیٹے کے اچانک دنیا سے چلے جانے کے بعد ماں ریتا شکلا(Rita Shukla) بے ہوش ہیں۔ جمعرات کی شام کو کپور اسپتال میں سدھارتھ شکلا کی لاش کا پوسٹ مارٹم(Sidharth Shukla Post-mortem) کیا گیا، جس کے بعد آج (تین ستمبر) کو ان کے آخری رسوم کی ادائیگی(Sidharth Shukla Final Rites) کی جائے گی۔

11 بجے فیملی کو ملے گی لاش

سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کے انتقال کے بعد قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ ان کے آخری رسوم (Sidharth Shukla funeral) کی ادائیگی جمعرات کی شام تک کردی جائے گی، لیکن پوسٹ مارٹم میں تاخیر اور پولیس جانچ کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ جمعرات کو 4 گھنٹے تک ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم چلا۔ 5 ڈاکٹروں کی ٹیم نے اداکار کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔ پوسٹ مارٹم کی ویڈیو گرافی بھی ہوئی ہے۔ آج صبح 11 بجے سدھارتھ شکلا کی لاش ان کے اہل خانہ کو سونپ دی جائے گی۔

آخری رسوم سے پہلے برہما کماری میں ہوگی پوجا-پاٹھ

جمعہ کو ان کا جسد خاکی پہلے جوہو واقع برہما کماری آفس جائے گی، وہاں ان کی آتما کو شانتی کے لیے کچھ پوجا پاٹھ کی جائے گی۔ پھر وہاں سے ان کی ڈیڈ باڈی گھر لے جائے گی۔ ان کی ماں ریتا شکلا برہما کماریز ادارے کے ساتھ لمبے وقت سے وابستہ ہیں۔ یہی وجہ رہی کہ گزشتہ کچھ وقت سے سدھارتھ شکلا کا بھی برہما کماری ادارے سے انسیت ہوگئی تھی۔

باضابطہ بیان جاری کرے گی ممبئی پولیس

پوسٹ مارٹم کے بعد آج ممبئی پولیس باضابطہ بیان جاری کرے گی۔ پولیس کی طرف سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں ہوا تھا، اب پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کی بنیاد پر بیان جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کیزوئلٹی وارڈ (casuality ward) میں کئی بار سدھارتھ شکلا کی لاش کی باریکی سے جانچ کی گئی اور ڈاکٹروں کو ان کی لاش پر کہیں بھی باہری چوٹ کے نشان نہیں ملے۔ ممبئی پولیس نے اداکار سدھارتھ شکلا کی ماں، بہن اور بہنوئی کا بیان درج کیا ہے۔

فیملی نے جاری کیا بیان

سدھارتھ شکلا کے انتقال کے بعد اداکار کے اہل خانہ نے ان کی عوامی رابطہ ٹیم (پی آر) کے ذریعہ سے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ہم سب غم میں ہیں۔ ہم بھی اتنے ہی مایوس ہیں، جتنا آپ۔ اور ہم سبھی جانتے ہیں کہ سدھارتھ شکلا خود تک محدود رہنے والے شخص تھے، اس لئے برائے مہربانی ان کی ذاتی، ان کی فیملی کی پرائیویسی کا احترام کریں۔ برائے مہربانی سبھی ان کی آتما کی شانتی کے لئے دعا کریں، جھوٹی خبروں سے بچیں۔

ایسی تھی آخری رات

سدھارتھ شکلا کی موت پر ممبئی پولیس ذرائع نے خبر دی ہے کہ سدھارتھ شکلا کو رات ساڑھے تین بجے بے چینی محسوس ہوئی۔ گھر پر آئے ڈاکٹروں نے ہی سدھارتھ شکلا کو فوراً کپور اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا تھا، جس کے بعد آنا فاناً میں ان کی بہن اور بہنوئی اداکار کو اسپتال لے کر گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ آخری رات میں سدھارتھ شکلا کو سینے میں درد تھا۔ انہوں نے رات میں ہی ماں کو اس بات کی اطلاع دی تھی۔ ماں کو بتانے کے بعد سدھارتھ شکلا پانی پی کر سوگئے اور اس کے بعد پھر نہیں اٹھے۔

Recommended