Urdu News

شروع ہوئی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کی تیاریاں،کیا ہے خاص؟

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی

بالی ووڈ کے مشہورلوبرڈکیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا اکثر اپنی لو لائف کو لے کر بحث میں رہتے ہیں۔ تاہم اب تک دونوں میں سے کسی نے بھی اس پر کھل کر کچھ نہیں کہا ہے لیکن اکثر دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔  وہیں اس جوڑے کے بارے میں ایک تازہ ترین اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا اس سال دسمبر میں سات پھیرے لے  سکتے ہیں۔ ان کی شادی کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں اور جوڑے کی شادی کے لیے جگہ کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کی مانیں تو یہ جوڑا چنڈی گڑھ کے کسی بھی عالیشان ریزورٹ میں سات پھیرے لے  سکتا ہے۔ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی کیمسٹری کو مداحوں میں بہت پسند کیا جاتا ہے اور وہ دونوں کو ایک ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی فلم ‘شیر شاہ’ میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئے تھے۔ اس فلم کے سیٹ پر دونوں کی قربتیں بڑھنے لگیں اور ان کے افیئر کی خبریں بھی زورشور سے منظر عام پر آنے  لگیں۔

Recommended