سدھارتھ شکلا(Sidharth Shukla) کے جسد خاکی کو جلد ہی کوپر اسپتال سے سیدھے ان کے گھر لے جایا جا رہا ہے۔ تھوڑی دیر میں ہیان کے جسد خاکی کو ایمبولینس کے ذریعے سدھارتھ کے گھر پہنچایا جائے گا جہاں کچھ آخری رسوم ادا ہونی باقی ہیں۔ سامنے آنے والی معلومات کے مطابق سدھارتھ کے جسد خاکی کو آخری رسوم کے لیے ان کے گھر پر رکھا جائے گی اور آخری رسومات دو بجے کے قریب ممبئی کے اوشیوارا شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔ بتادیں کہ سدھارتھ شکلا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے۔ سدھارتھ کا جمعرات کو انتقال ہوگیا تھا۔ کوپر اسپتال کے ڈاکٹروں نے سدھارتھ کا معائنہ کیا تھا اور تقریبا تقریباً 10:30 بجے انہیںدیتھ بی فور ارائیول قرار دیا تھا۔ سدھارتھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ اسپتال سے موصولہ معلومات کے مطابق ہسٹوپیتھولوجی اسٹڈی اور کیمیکل اینالسسٹ کی رپورٹ کے بعد ہی اداکار کی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔ پی ایم رپورٹ کے مطابق سدھارتھ کے جسم پر باہری یا اندرونی چوٹ کے کوئی نشانات نہیں ہیں۔ کیمیکل اینالسسٹ کا مطلب ہے کہ اس تفتیش سے یہ واضح ہو جائے گا کہ سدھارتھ کے جسم میں زہر تھا یا نہیں۔ اس کے ساتھ ، اسے کوئی بیماری تو نہیں تھی۔
بگ باس 13 کے ونر سدھارتھ شکلا(Sidharth Shukla) کا دو ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال(Sidharth Shukla dies of heart attack) ہوگیا ہے۔ وہ صرف 40 سال کے تھے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اداکار کی موت اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ہوچکی ہے۔ وہیں پولیس ٹیم اس پورے معاملے میں کسی طرح کے فاؤل پلے ہونے کی بات سے انکار کر رہی ہے۔ سامنے آرہی تفصیلات کے مطابق، سدھارتھ شکلا کی لاش بی ایم سی کے کپور اسپتال میں ہے اور اسپتال کے مطابق، سدھارتھ شکلا کی موت حرکت قلب بند ہوجانے (ہارٹ اٹیک) سے ہوئی ہے۔ کپور اسپتال کے ڈاکریٹر نرنجن نے سدھارتھ کی جانچ کی تھی اور تقریباً 10 بجکر 30 منٹ پر انہیں آمد سے قبل موت کا اعلان (ڈیتھ بیفور ارائیول ڈکلیئر) کیا تھا۔
زندگی کا کون سا پل آخری ہوجائے، یہ کوئی نہیں جانتا۔ ایک ہفتے پہلے جس اداکار کو لوگوں نے ٹی وی پر دیکھا، اب وہ دنیا کو الوداع کہہ چکا ہے۔ ٹی وی سیریل ’بالیکا ودھو‘ سے گھر گھر میں اپنی خاص پہچان بنانے والے اداکار سدھارتھ شکلا(Sidharth Shukla) کا جمعرات (2 ستمبر) کو انتقال ہوگیا ہے۔ وہ 40 سال کے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے اچانک ان کا انتقال ہوا ہے۔ فیملی کے اکلوتے بیٹے کے اچانک دنیا سے چلے جانے کے بعد ماں ریتا شکلا(Rita Shukla) بے ہوش ہیں۔ جمعرات کی شام کو کپور اسپتال اسپتال میں سدھارتھ شکلا کی لاش کا پوسٹ مارٹم(Sidharth Shukla Post-mortem) کیا گیا، جس کے بعد آج (تین ستمبر) کو ان کے آخری رسوم کی ادائیگی(Sidharth Shukla Final Rites) کی جائے گی۔
سدھارتھ شکلا کی موت پر ممبئی پولیس ذرائع نے خبر دی ہے کہ سدھارتھ شکلا کو رات ساڑھے تین بجے بے چینی محسوس ہوئی۔ گھر پر آئے ڈاکٹروں نے ہی سدھارتھ شکلا کو فوراً کپور اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا تھا، جس کے بعد آنا فاناً میں ان کی بہن اور بہنوئی اداکار کو اسپتال لے کر گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ آخری رات میں سدھارتھ شکلا کو سینے میں درد تھا۔ انہوں نے رات میں ہی ماں کو اس بات کی اطلاع دی تھی۔ ماں کو بتانے کے بعد سدھارتھ شکلا پانی پی کر سوگئے اور اس کے بعد پھر نہیں اٹھے۔
سدھارتھ شکلا(Sidharth Shukla) کے انتقال کے بعد قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ ان کے آخری رسوم(Sidharth Shukla funeral) کی ادائیگی جمعرات کی شام تک کردی جائے گی، لیکن پوسٹ مارٹم میں تاخیر اور پولیس جانچ کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ جمعرات کو 4 گھنٹے تک ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم چلا۔ 5 ڈاکٹروں کی ٹیم نے اداکار کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔ پوسٹ مارٹم کی ویڈیو گرافی بھی ہوئی ہے۔ آج سدھارتھ شکلا کی لاش ان کے اہل خانہ کو سونپ دی جائے گی۔
آخری رسوم سے پہلے برہما کماری میں ہوگی پوجا-پاٹھ
جمعہ کو ان کا جسد خاکی پہلے جوہو واقع برہما کماری آفس جائے گی، وہاں ان کی آتما کو شانتی کے لئے کچھ پوجا پاٹھ کی جائے گی۔ پھر وہاں سے ان کی ڈیڈ بای گھر لے جائے گی۔ ان کی ماں ریتا شکلا برہما کماریز ادارے کے ساتھ لمبے وقت سے وابستہ ہیں۔ یہی وجہ رہی کہ گزشتہ کچھ وقت سے سدھارتھ شکلا کا بھی برہما کماری ادارے سے انسیت ہوگئی تھی۔
باضابطہ بیان جاری کرے گی ممبئی پولیس
پوسٹ مارٹم کے بعد آج ممبئی پولیس باضابطہ بیان جاری کرے گی۔ پولیس کی طرف سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں ہوا تھا، اب پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کی بنیاد پر بیان جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کیزوئلٹی وارڈ(casuality ward) میں کئی بار سدھارتھ شکلا کی لاش کی باریکی سے جانچ کی گئی اور ڈاکٹروں کو ان کی لاش پر کہیں بھی باہری چوٹ کے نشان نہیں ملے۔ ممبئی پولیس نے اداکار سدھارتھ شکلا کی ماں، بہن اور بہنوئی کا بیان درج کیا ہے۔