Urdu News

فلم’ سلم ڈاگ ملینیئر‘ کے سنگیت کی گولڈن گلوبل ایوارڈز میں دھوم

فلم’ سلم ڈاگ ملینیئر‘ کے سنگیت کی گولڈن گلوبل ایوارڈز میں دھوم

اس تاریخ کا تعلق برطانوی فلم’سلم ڈاگ ملینیئر‘ سے بھی ہے جو ممبئی کی کچی آبادیوں میں رہنے والے ایک نوجوان پر مرکوز ہے۔ 2009 میں اسی تاریخ کو فلم نے چار گولڈن گلوب ایوارڈز جیتے تھے۔

اس فلم کو اپنی سنگیت  کی دھنوں سے سجانے والے اے آر رحمان باوقار گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔

موسیقی کے علاوہ بہترین فلم، بہترین ہدایت کار اور بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ بھی ’ سلم ڈاگ ملینیئر‘ کے حصے میں آیا۔ فلم کے ڈائریکٹر ڈینی بوئل ہیں اور اسکرین رائٹر سائمن بیوفائے ہیں۔

یہ فلم سفارت کار وکاس سوارپ کی کتاب’ کیو اینڈ اے‘ پر مبنی ہے۔ سنیما کے میدان میں گولڈن گلوب آسکر کے بعد دنیا کا سب سے باوقار اعزاز سمجھا جاتا ہے۔

اسٹار فاکس اسٹوڈیوز نے یہ فلم بھارت میں 23 جنوری 2009 کو ریلیز کی۔ رحمان کو یہ ایوارڈ گلزار کے لکھے ہوئے فلم کے گانے ’جے ہو‘ کے لیے دیا گیا۔

 یہی نہیں سلم ڈاگ ملینیئر نے 81ویں آسکر تقریب میں بہترین فلم کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ اس نے کل آٹھ آسکر جیتے ہیں۔

Recommended