Categories: تفریح

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے کچھ مشہور ڈائیلاگ

سالگرہ پر خصوصی تحریر

بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان آج اپنی 56ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اپنی شاندار اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان نے بالی ووڈ میں ہر طرح کے کردار نبھائے ہیں چاہے۔وہ ہیرو کے ہوں یا نگیٹیورول۔البتہ ان کے ادا کیے گئے رومانوی کرداروں کو ناظرین نے سب سے زیادہ پسند کیا اور انہیں کنگ آف رومانس کا خطاب دیاگیا۔ آج شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ہم جانتے ہیں ان کی کچھ فلموں کے مشہور ڈائیلاگز جنہیں شائقین میں بے حد پسند کیا گیا۔

بازیگر:1993 میں عباس-مستان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'بازیگر' میں شاہ رخ خان کے ذریعہ ادا کیا گیامکالمہ،’کبھی کبھی جیتنے کے لیے کچھ ہارنابھی پڑتا ہے… اور  ہار کر جیتنے والے کو بازیگر کہتے ہیں‘۔ آج بھی فلم شائقین کے درمیان کافی مشہورہے۔

دل والے دلہنیا لے جائیں گے:- رومانٹک  فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' 1995 میں ریلیز ہوئی جس میں شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی تھی۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کا بولا گیا ڈائیلاگ، ’اگر وہ تجھے پیار کرتی ہے تویہ پلٹ  کر دیکھے گی… پلٹ!پلٹ!۔ اور 'بڑے بڑے شہروں میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں سینوریٹا' اب بھی نوجوانوں میں اکثر سننے کو ملتا ہے۔

کچھ کچھ ہوتا ہے:سال 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' جس میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی نے اداکاری کی تھی، کو ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان کے ڈائیلاگ، ’ہم ایک بار جیتے ہیں، ایک بار مرتے ہیں، شادی ایک بار ہوتی ہے اورپیار بھی ایک ہی بار ہوتا ہے‘ آج بھی ہر محبت کرنے والے جوڑے کو مسحور کر دیتے ہیں۔

کبھی خوشی کبھی غم:سال 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم 'کبھی خوشی کبھی غم' کا ڈائیلاگ، ' زندگی میں کچھ بننا ہو، کچھ حاصل کرنا ہو، کچھ جیتنا ہو، تو ہمیشہ اپنے دل کی سنو، اور اگر دل سے بھی کوئی جواب نہ آئے تو اپنی آنکھیں بند کرکے اپنے ماں اورباپ کا نام لو۔ پھر دیکھناتم ہر منزل پاسکو گے، ہر مشکل آسان ہو جائے گی، جیت تمہاری ہوگی، صرف تمہاری' نے سب کے دلوں کو چھو لیا اور آج بھی یہ مکالمہ سامعین دل و جان سے بولتے ہیں۔

اوم شانتی اوم:2007 کی فلم 'اوم شانتی اوم' کے ڈائیلاگ، 'اتنی شدت سے میں نے تمہیں پانے کی کوشش کی ہے… کہ ہرذرے  نے مجھے تم سے ملانے کی سازش کی ہے۔ کہتے ہیں کہ اگر کسی چیز کو دل سے چاہوتو پوری کائنات اسے تم سے ملانے میں لگ جاتی ہے‘سے آج بھی شائقین ترغیب حاصل کرتے ہیں۔

چنئی ایکسپریس:سال 2013 میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پدوکون کی اداکاری والی فلم چنئی ایکسپریس کا یہ ڈائیلاگ ’ڈونٹ انڈراسٹیمیٹ دی پاور آف اے کامن مین‘ آج بھی سامعین کے درمیان ہنسی مذاق میں سنائی دیتا ہے۔

ان سب کے علاوہ شاہ رخ خان کی کئی فلموں کے ایسے ان گنت ڈائیلاگ ہیں جو آج بھی شائقین میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں اور جو اکثر شائقین میں سننے کو ملتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago