Categories: صحت

کورونا وائرس: مثبت معاملوں میں کمی، 24 گھنٹوں میں 10 ہزار مریض

نئی دہلی، 2 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے نئے معاملوں میں معمولی کمی آئی ہے۔ منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 10 ہزار 423 نئے کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ 259 دنوں میں سب سے کم ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار، 21 درج  کی گئی۔ تاہم اس عرصے کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 443 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

کورونا کے معاملوں میں پورے ملک میں کیرالہتشویش کا سب سے بڑا سبب بنا ہوا ہے۔کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 297 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دوران اس ریاست میں کورونا سے 368 اموات درج کی گئی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کی شرح  1.16 فیصد ہو گئی ہے۔ پچھلے 29 دنوں سے روزانہ انفیکشن کی شرح دو فیصد سے نیچے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ، 42 لاکھ سے زیادہ کورونا کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ فعال مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 776 ہے۔ ملک میں اب تک اس بیماری سے کل چار لاکھ 58 ہزار 880 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

راحت کی  خبر یہ ہے کہ اب تک تین کروڑ 36 لاکھ 83 ہزار 581 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.21 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ملک میں اب تک کل 61 کروڑ 92 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 106 کروڑ، 85 لاکھ اینٹی کورونا ویکسین دی جا چکی ہیں۔

ملک میں 106.85 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسی نیشن مہم میں ملک نے 106 کروڑ 85 لاکھ ویکسین کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق پیر کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 113 کروڑ خوراکیں مفت دستیاب کرائی جاچکی  ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی 13 کروڑ، 76 لاکھ ویکسین کی خوراک موجود ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago