Urdu News

اداکارہ کشمیرہ ایرانی کی زندگی کچھ کہانیاں

اداکارہ کشمیرہ ایرانی

سلمان اور عامر خان کی فلموں میں اداکاری کے باوجود اس اداکارہ کو بالی ووڈ میں بڑا بریک نہیں ملا

سالگرہ خصوصی 25 جولائی

ٹیلی ویڑن سے بالی ووڈ تک سفر کرنے والی اداکارہ کشمیرہ ایرانی اداکاری کی دنیا میں ایک ایسا ہی نام ہے، جو برسوں سے اداکاری کی دنیا میں قسمت آزما رہی ہے، لیکن اس کے باوجود انہیں ابھی تک زیادہ شناخت نہیں مل سکی۔ 25 جولائی 1989 کو پونے میں پیدا ہوئی، کشمیراایرانی کو بچپن سے ہی اداکاری کا بہت شوق تھا۔

وقت گزرنے کے ساتھ، اس کا شوق جذبے میں بدل گیا اور اس نے پونے چھوڑنے اور 17 سال کی عمر میں ممبئی آنے کا فیصلہ کیا۔ وہ اپنے خواب کی تعبیر کے لئے ممبئی چلی گئیں اور اپنے فیشن ڈیزائنر کزنز میں سے ایک کے ساتھ فیشن اسٹائلسٹ کی حیثیت سے کام کرنے لگی۔ سال 2007 میں، کشمیرہ ایرانی کو سونی ٹی وی پر نشر ہونے والے سیریل ' عنبر دھرا ' میں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔

یہ سیریل تقریبا ڈیڑھ سال تک ٹی وی پر چلتا رہا، لیکن کشمیرا کو اس سے کوئی خاص پہچان نہیں ملی۔ اس دوران کشمیرا نے کئی تھیٹر بھی کیے۔ اس کے بعد کشمیرا سیریل سیون اور دھرم چھیتر میں نظر آئیں۔

کشمیرہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین ڈانسر بھی ہیں۔ سال 2014 میں کشمیرا کو عامر خان کی فلم ' پی کے ' میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں کشمیرہ ایرانی ایک ڈانس نمبر میں دکھائی دی تھیں۔لیکن اس کے باوجود انہیں کوئی خاص پہچان نہیں مل سکی۔ اس کے علاوہ سلمان خان کی فلم ' ٹائیگر زندہ ہے ' میں کشمیرا نے ثنا کا کردار ادا کیا تھا،

جب کہ ' بھارت ' میں وہ مہک کے کردار میں نظر آئیں تھیں۔ لیکن ان سپر اسٹارس کے ساتھ کام کرنے کے باوجود کشمیرابالی ووڈ میں کوئی خاص پہچان نہیں پاسکیں۔ کشمیرہ ابھی بھی بالی ووڈ سے اپنے لئے بڑے چانس کی منتظر ہیں۔ کشمیراایرانی بھی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور ان کی فین فالونگ لسٹ بھی بہت لمبی ہے۔

Recommended