Urdu News

سوناکشی سنہا نے کرلی سگائی! سگائی کی انگوٹھی کو فلاؤنٹ کرتے ہوئے شیئرکیں تصاویر

فلم اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ اپنے ہاتھوں میں پہنی ہوئی خوبصورت انگوٹھی کو دکھاتی  نظر آرہی ہیں۔ مداحوں کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے سوناکشی نے لکھا- 'میرے لیے بڑا دن… میرے سب سے بڑے خوابوں میں سے ایک سچ ہو رہا ہے… میں اسے آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔ میں یقین نہیں کر سکتی کہ یہ اتنا آسان تھا۔

منظر عام پر آنے والی ان تصاویر میں سوناکشی ایک شخص کا ہاتھ پکڑے ہنستی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ حالانکہ سوناکشی نے تصویروں میں اس شخص کا چہرہ نہیں دکھایا ہے۔جس کی وجہ سے سوناکشی کے پیار کرنے والے ساتھی کے نام پر سسپنس ہے۔ وہیں تصاویر کو دیکھ کر مداح قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ سوناکشی سنہا نے منگنی کر لی ہے۔سوناکشی کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

2010 کی فلم دبنگ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی سوناکشی سنہا کے ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو وہ جلد ہی فلم ڈبل ایکسل میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

Recommended