Urdu News

سونم کپور نے اپنی شادی کی سالگرہ پر شوہر آنند آہوجا سے محبت کا کچھ اس طرح کیا اظہار

سونم کپور نے اپنی شادی کی سالگرہ پر شوہر آنند آہوجا سے محبت کا کچھ اس طرح کیا اظہار

بالی ووڈ میں فیشن کوئین کہلانے والی اداکارہ سونم کپور کی آج شادی کی چوتھی سالگرہ ہے۔ اس خاص موقع پر سونم کپور نے اپنے شوہر آنند آہوجا پر پیار کی بارش کی۔ سونم کپور نے اس خاص دن پر اپنے شوہر کے ساتھ کچھ رومانوی تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس کے ساتھ سونم نے لکھا – 'ہیپی اینیورسری آنند آہوجا، میں ہمیشہ سے رومانوی رہی ہوں اور اب تک لکھی گئی تمام محبت کی کہانیوں پر یقین رکھتی ہوں۔ آپ نے ان تمام توقعات سے تجاوز کیا ہے جن کا آپ نے خواب دیکھا اور جس کی خواہش کی تھی۔ میں ہر روز اشور کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے دنیا کا بہترین انسان عطا کیا۔ میرے بچے کو بہت پیاردیا۔

مداحوں کو سونم اور آنند کی یہ تصویریں بے حد پسند ہیں۔ سونم کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی انہیں مبارکباد دے رہی ہیں۔ سونم کپور اور بزنس مین آنند اے آہوجا کی ملاقات سال 2014 میں ایک کامن فرینڈ کے ذریعے ہوئی تھی جس کے بعد دونوں میں دوستی ہوگئی۔ پھر یہ دوستی محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد دونوں نے 8 مئی 2018 کو گھر والوں کی رضامندی سے شادی کر لی۔ سونم اور آنند کی شادی کے بہت چرچے ہوئے۔

سونم اور آنند کا شمار بالی ووڈ کے خوبصورت ترین جوڑوں میں ہوتا ہے۔ دونوں اکثر ایک دوسرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں اور اکثر مواقع پر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ رواں سال مارچ میں سونم کپور نے اپنے حمل کا اعلان بھی کیا تھا۔

Recommended