Urdu News

ساو تھ سپر اسٹار الو ارجن نے کورونا کو شکست دی

ساو تھ سپر اسٹار الو ارجن

ساو تھ سپر اسٹار الو ارجن نے کورونا کو شکست دی

حال ہی میں ساؤتھ سپر اسٹار الو ارجن کورونا سے متاثر ہو گئے تھے ۔ اداکار نے خود 28 اپریل کو سوشل میڈیا کے ذریعہ مداحوں کے ساتھ اپنی کورونا بیماری کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔ وہ قرنطین میں تھے اور کورونا انفکشن ہونے کے بعد سے وہ کورونا پروٹوکول پر عمل کر رہے تھے ۔ اب اداکار نے تقریباً 15 دن کے بعد کورونا کو شکست دی ہے اور ان کی کورونا رپورٹ بھی منفی ہوگئی ہے۔ اداکار نے خود سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرکے مداحوں کو اس بات کی خبر دی ہے ۔

الوارجن نے شائقین کے ساتھ اس خوش خبری کو شیئرکرتےہوئے لکھا – 'سب کو نمستے ، میری کورونا رپورٹ 15 دن کے قرنطینہ کے بعد منفی آگئی ہے۔ میں اپنے تمام خیر خواہوں اور مداحوں کی خواہشات اور دعاؤں کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اس لاک ڈاؤن سے کورونا کیسوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ گھر رہیں اور سلامت رہیں آپ کی محبتوں کا شکریہ۔'

الو ارجن کی کورونا منفی ہونے کی خبر سے ان کے پرستار بہت خوش ہیں۔وہ اداکار کے اس پوسٹ پر انہیں مبارک باد دینے کے ساتھ ، وہ انہیں محفوظ رہنے اور اپنا خیال رکھنے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ، الو ارجن کورونا سے متاثر ہونے سے قبل اپنی آنے والی فلم پشپا کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اداکار کے کورونا انفیکشن ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی۔

تمل اداکار اور کامیڈین نیلئی شیوا کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا

تمل فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور کامیڈیا نیلئی شیوا کا11 مئی کو دل کادورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 69 سال تھی اور وہ بڑھتی عمر کی صحت سے متعلقہ پریشانیوں میں بھی مبتلا تھے۔ نیلئی شیوا غیر شادی شدہ تھے۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز ان کے بھائی اور بھتیجے نے مل کرتیرونیلویلی میں ان کی آخری رسومات ادا کیں۔ان کی موت کی خبرسے ان کے تمام شائقین میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے شائقین انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ نیلئی شیوا نے تمل فلم انڈسٹری میں 'آن پاوم' سے قدم رکھا تھا۔ اس فلم کی ہدایتکاری پانڈیاراج نے کی تھی۔ اس کے بعد ، وہ امبے شیوم ، مہاپربھو ، ویتری کوڑی کٹو ، کنوم کنوم جیسی متعدد فلموں میں نظر آئے۔ تقریباً 500 فلموں میں اداکاری کرچکے نیلئی شیاوجیا ٹی وی پر نشر ہونے والے مشہور سیریل پانڈین اسٹورس کا بھی اہم حصہ رہے ہیں۔ نیلئی شیوا کی موت تمل فلم انڈسٹری کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

Recommended