ملی کی اسپیشل اسکریننگ میں پہنچیں ریکھا نے دیسی انداز میں ڈھایا قہر
جھانوی کپور کی فلم ملی 4 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کی ریلیز سے ٹھیک ایک دن قبل فلم کی اسپیشل اسکریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سارہ علی خان، وکی کوشل، اننیا پانڈے سمیت کئی ستاروں نے شرکت کی۔ ان ستاروں میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی دوست اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا بھی شامل تھیں جنہوں نے اپنے روپ سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ اس دوران کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس دوران ریکھا مکمل طور پر دیسی اوتار میں نظر آئیں۔ انہوں نے گولڈن بارڈر والی ساڑھی پہن رکھی تھی۔ بالوں میں گجرا، بالیاں، سرخ لپ اسٹک اور سندور پہنے وہ بلاکی خوبصورت لگ رہی تھیں۔ دوسری جانب جھانوی کپور گولڈن کلر کے شرارا سوٹ میں کافی معصوم اور پیاری لگ رہی تھیں۔ویڈیو میں ریکھا جھانوی کو حیرت اور خوشی سے دیکھ رہی ہیں۔ اس دوران وہ اسے پیار سے گلے بھی لگاتی ہے۔ اس کے بعد دونوں نے کیمرے کے سامنے ایک ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور مداح ریکھا کے اس انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملی ایک سرواؤول تھرلر فلم ہے۔ فلم میں جھانوی کپور کے علاوہ منوج پاہوا اور اداکار سنی کوشل بھی اہم کرداروں میں ہوں گے۔فلم میں جھانوی ٹائٹلر رول میں ہیں۔ جبکہ منوج ملی کے والد سنی کوشل ملی کے بوائے فرینڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری متھوکوچی زیویئر نے کی ہے، جبکہ اسکرین پلے رتیش شاہ کا ہے۔