تفریح

کلاسیکی گائیکی کی ملکہ بیگم پروین سلطانہ کے یوم پیدائش پر خصوصی تحریر

بیگم پروین سلطانہ پٹیالہ گھرانے کی ایک مشہور آسامی ہندوستانی کلاسیکی گلوکارہ ہیں۔ وہ ہندوستان کی مشہور کلاسیکی گلوکاروں میں سے ایک ہیں اور کلاسیکی گائیکی کی ملکہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ پروین سلطانہ کو 1976 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ 23 سال کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر ترین خاتون ہیں۔

پروین سلطانہ 10 جولائی 1950 کو آسام کے ناگاوں شہر ڈھاکا پٹی میں اکرام المجید اور معروفہ مجید کے ہاں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد مرحوم اکرام المجید ان کے پہلے گرو تھے اور انہوں نے انہیں گانا سکھایا۔ پروین سلطانہ نے بھی ابتدائی تربیت اپنے دادا محمد نظیف خان سے حاصل کی۔

 بعد میں وہ آنجہانی پنڈت چنموئے لہڑی کی رہنمائی میں موسیقی سیکھنے کے لیے کولکاتہ چلی گئیں اور 1973 سے پٹیالہ گھرانے کے استاد دلشاد خان کی شاگردہ بن گئیں۔ پروین سلطانہ کی شادی استاد دلشاد خان سے ہوئی اور ان کی ایک بیٹی ہے۔

پروین سلطانہ نے اپنی پہلی اسٹیج پرفارمنس سال 1962 میں دی جب وہ صرف 12 سال کی تھیں اور 1965 سے میوزک ریکارڈ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کئی بالی ووڈ فلموں جیسے غدر، قدرت، دو بوند پانی اور پاکیزہ کے لیے گایا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے وکرم بھٹ کی فلم 1920 کا تھیم سانگ گایا ہے۔ پروین سلطانہ نے ایچ ایم وی،پولی ڈور،میوزک انڈیا،بھارت ریکارڈس،اووڈس، میگرا ساونڈ، سونو ڈسک اور امیگو کے لیے موسیقی ریکارڈ کی ہے۔

 پروین سلطانہ نے آر ڈی برمن، نوشاد، لکشمی کانت پیارے لال اور شنکر جیکشن جیسے کئی میوزک کمپوزر کے ساتھ کام کیا ہے۔ پروین سلطانہ اپنے شوہر کے ہمراہ امریکہ، فرانس، روس، جرمنی، آسٹریلیا، دبئی، افغانستان سمیت ملک کے مختلف حصوں اور بیرون ملک دورے کر چکی ہیں۔ انہوں نے ممبئی میں ”گن رنگا سنگیت سبھا“ کے نام سے ایک ادارہ شروع کیا ہے۔ وہ فی الحال ممبئی میں رہتی ہیں۔

سلطانہ کو 1986 میں میاں تانسین ایوارڈ، 1994 میں حکومت آسام کی طرف سے سنگیت سمراگی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ سال 1981 میں گانے “ہمیں تم سے پیار کتنا” کے لیے فلم فیئر بہترین خاتون پلے بیک ایوارڈ بھی ملا۔ انہیں سال 1999 میں سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ، 1972 میں موسیقی کا کلیوپیٹرا ایوارڈ اور حکومت آسام کی طرف سے شریمنت شنکردیوا ایوارڈ بھی ملا

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago