Urdu News

جان ابراہم کی فلم ’اٹیک‘ کا شاندار ٹیزر جاری

جان ابراہم کی فلم ’اٹیک‘ کا شاندار ٹیزر جاری

کافی عرصے سے خبروں میں رہنے والے جان ابراہم، جیکولین فرنینڈس اور راکل پریت کی اداکاری والی ایکشن تھرلر فلم اٹیک کا زبردست ٹیزر بدھ کو فلم میکرز کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔فلم کے اس ٹیزر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اداکار جان ابراہم نے لکھا- "ہندوستان کے پہلے سپر سولجر کا مشاہدہ کرنے کے لیے تیار ہو جائیں! ابھی ٹیزر آوٹ۔ اٹیک 28 جنوری کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ "

ٹیزر ایک زبردست دھماکے سے شروع ہوتا ہے اور پھر دھماکے کی جگہ پر افراتفری مچ جاتی ہے۔وہیں ٹیزر کے بیک گراؤنڈمیں ایک گانابھی سنا جا سکتا ہے۔فلم کے اس ٹیزر میں جان کا ایکشن اوتار دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ٹیزر میں جیکولین فرنینڈس اور راکل پریت کو بھی دکھایا گیا ہے۔فلم ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور ہے۔

فلم اٹیک ایک ایسے واقعہ پر مبنی ہے جو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے کی وجہ سے پوری قوم گھٹنے ٹیک دیتی ہے۔ جان ابراہم فلم میں رینجر افسر کا کردار ادا کریں گے۔ فلم ' اٹیک ' لکشمن راج آنند نے لکھی اور ہدایت کاری کی ہے اور اسے دھیرج ودھاون، اجے کپور اور جان ابراہم نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم اگلے سال 28 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

Recommended