Categories: تفریح

جان ابراہم کی فلم ’اٹیک‘ کا شاندار ٹیزر جاری

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کافی عرصے سے خبروں میں رہنے والے جان ابراہم، جیکولین فرنینڈس اور راکل پریت کی اداکاری والی ایکشن تھرلر فلم اٹیک کا زبردست ٹیزر بدھ کو فلم میکرز کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔فلم کے اس ٹیزر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اداکار جان ابراہم نے لکھا- "ہندوستان کے پہلے سپر سولجر کا مشاہدہ کرنے کے لیے تیار ہو جائیں! ابھی ٹیزر آوٹ۔ اٹیک 28 جنوری کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ "</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹیزر ایک زبردست دھماکے سے شروع ہوتا ہے اور پھر دھماکے کی جگہ پر افراتفری مچ جاتی ہے۔وہیں ٹیزر کے بیک گراؤنڈمیں ایک گانابھی سنا جا سکتا ہے۔فلم کے اس ٹیزر میں جان کا ایکشن اوتار دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ٹیزر میں جیکولین فرنینڈس اور راکل پریت کو بھی دکھایا گیا ہے۔فلم ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم اٹیک ایک ایسے واقعہ پر مبنی ہے جو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے کی وجہ سے پوری قوم گھٹنے ٹیک دیتی ہے۔ جان ابراہم فلم میں رینجر افسر کا کردار ادا کریں گے۔ فلم ' اٹیک ' لکشمن راج آنند نے لکھی اور ہدایت کاری کی ہے اور اسے دھیرج ودھاون، اجے کپور اور جان ابراہم نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم اگلے سال 28 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز ہوگی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago