Categories: تفریح

ہندی سینما کے کامیاب ہدایت کار ، فلم ساز اور اسٹائلش اداکار فیروز خان

ہندی سینما کے کامیاب ہدایت کار ، فلم ساز اور اسٹائلش اداکار فیروز خان

27 اپریل برسی کے موقع پر خاص پیش کش

فیروز خان کے بارے میں اگر کہا جائے کہ وہ بہ حیثیت ہدایت کار اور فلم ساز زیادہ کامیاب تھے تو یہ کچھ غلط نہیں ہو گا ۔انہوں نے خود کو محض اداکاری تک محدود نہیں رکھا بلکہ فلمیں پروڈیوس بھی کیں اور ہدایت کاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا لیا۔

فیروز خان کی پیدائش 25 ستمبر 1939کو بنگلور میں ہوئی تھی۔ان کے والد پٹھان اور والدہ کا تعلق ایرانی نسل سے تھا۔انہوں نے اپنی آرزؤوں اور امنگوں کے ساتھ پروقار اور شاہانہ زندگی بسرکی اور ہندوستانی سینما کو اپنی اداکاری اور فن کاری کا بیش بہا خزانہ عطا کیا۔

فلموں کے مختلف شعبوں سے وابستہ فیروز خان نے پردۂ سیمیں پر اپنی فنی صلاحیتوں اور ہمہ جہت اداکاری کی بدولت فلم انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کیا جو انہیں مقبولیت اور شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔فلم کے مختلف شعبوں سے وابستہ فیروز خان صرف ایک اداکار ہی نہیں تھے بلکہ ان کی اپنی الگ شناخت تھی،منفرد اسلوب تھا جو انہوں دیگر فن کاروں سے ممتاز کرتا ہے اور اس انفرادیت کو انہوں نے تاحیات برقرار رکھا۔کہا جاسکتا ہے کہ فیروز خان نے اپنی آرزؤوں اور امنگوں کے ساتھ پروقار اور شاہانہ زندگی بسرکی اور ہندوستانی سنیما کو اپنی اداکاری اور فن کاری کا بیش بہا خزانہ عطا کیا۔

فلم انڈسٹری میں ان کی شناخت ایک اسٹائل آئی کون کے طور پر سمجھی جاتی تھی۔ان کی منفرد اداکاری اور شاہانہ انداز ہمیشہ لوگوں کے لیے باعث کشش رہی۔وہ نہایت نفاست پسند انسان تھے۔خوب صورت ملبوسات’قیمتی گاڑیوں ’عمدہ نسل کے گھوڑوں سے انہیں بے پناہ لگاؤ تھا’جس کا دیدار ان کی ہر فلم میں کیا جاسکتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago