Urdu News

سنیل گروور کو ‘ گتھی ‘ نے گھر گھر پہنچایا

سنیل گروور

سالگرہ  پر خصوصی تحریر( 3 اگست)

کامیڈین اور اداکار سنیل گروور جو کہ ڈاکٹر مشہور گلاٹی اور گتھی کے نام سے مشہور ہیں، جنہوں نے لاکھوں ناظرین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی ہے، 3 اگست کو اپنی 43 ویں سالگرہ منائیں گے۔ ہریانہ میں 3 اگست 1977 کو پیدا ہونے والے سنیل گروور نے پنجاب یونیورسٹی، چندی گڑھ سے تھیٹر میں ماسٹرز کیا۔ سنیل گروور نے اپنے کیریئر کا آغاز آنجہانی اداکار اور کامیڈین جسپال بھٹی کے ساتھ 1995 میں کامیڈی شو ' فل ٹینشن ' سے کیا تھا۔ اس کے علاوہ، سنیل بہت سے ٹیلی ویڑن شو میں ایک میزبان کے طور پر نطرآئے، لیکن انہیں کلر ٹی وی کے کامیڈی شو 'دی کپل شرما شو' سے شہرت حاصل ہوئی۔

اس شو میں سنیل کو ایسے کرداروں میں دیکھا گیا جس کے لیے انہیں کافی شہرت بھی ملی۔اس شو میں انہوں نے رنکو بھابھی، مشور گلاٹی اور گتھی کے طور پر ناظرین سے خوب دادوصول کی اور اپنے لاکھوں ناظرین کے دل جیت لیے۔ کامیڈی اور اداکاری کے علاوہ سنیل کے کامیڈی شوز میں فل ٹینشن، پروفیسر منی پلانٹ، کیا آپ پانچویں کے ناکام چمپو ہیں، کامیڈی سرکس، کانپور والے کھرانہ وغیرہ شامل ہیں۔

چھوٹی سکرین کے علاوہ سنیل نے اپنی اداکاری کی مہارت کو بڑے پردے پر بھی پھیلایا ہے۔سنیل پہلی بار 1998 میں آئی فلم ' پیار تو ہونا ہی تھا ' میں چھوٹے کردار میں بڑے پردے پر نظر آئے۔ کاجول اور اجے دیوگن کی اس فلم میں سنیل نے ایک حجام کا کردار ادا کیا۔

اس کے بعد انہوں نے دلیجنڈآف بھگت سنگھ، انسان، غزنی، ضلع غازی آباد، ہیروپنتی، غبرازبیک، ویشاکھی لسٹ، باغی، بھارت وغیرہ جیسی فلموں میں کام کیا۔ سنیل سوشل میڈیا پر بھی بہت سرگرم ہیں اور ان کی فین فالوئنگ لاکھوں میں ہے۔سنیل گروور کی بیوی کا نام آرتی ہے اور وہ ایک انٹیرئرڈیزائنر ہیں۔ دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام موہن ہے۔

Recommended