Categories: تفریح

سپر اسٹار رجنی کانت کو سال دوہزار اُنیس کے داداصاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا

سپر اسٹار رجنی کانت کو سال دوہزار اُنیس کے داداصاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا

آزمودہ کار اداکار اور سپراسٹار رجنی کانت کو سال دوہزار اُنیس کے دادا صاحب پھالکے ایوارڈسے سرفراز کیا جائے گا۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج یہ اعلان کیا۔یہ ایوارڈ اگلے مہینے کی تین تاریخ کو دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے سپر اسٹار رجنی کانتکو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے کے اعلان پر اُنہیں مبارک باد دی ہے۔ایک ٹوئٹ میں جناب نریندر مودی نے کہاکہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ Thalaiva کواِس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ Thalaiva کئی برسوں سے بہت مقبول رہےہیں اور اُنہوں نے ایسا کام کیا ہے، جو چند لوگ ہی کرسکتے ہیں۔ رجنی کانت کو اُن کےمداحThalaiva کہتے ہیں۔

جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ رجنی کانت طرح طرح کے رول اور ایک پُراثر شخصیت کے لیے جانے جاتےہیں۔

ایکٹوئٹ میں جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ رجنی کانت بھارتی سینما کی تاریخ میں عظیم اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ ایک اداکار، فلم ساز اور اسکرین رائٹر کی حیثیت سےرجنی کانت کی دین مثالی نوعیت کی رہی ہے۔ داداصاحب پھالکے ایوارڈ بھارتی سینما کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔

رجنی کانت کے فلمی سفر کا آغازاس طرح ہوا

سال 2019 کا دادا صاحب ایوارڈ کیلئے ساﺅتھ کے سپر اسٹار اداکار کا اعلان کیا گیاہے ، ان کا فلمی سفر دلچسپ ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ فلم کے ساتھ رجنی کانت کی وابستگی کیسے ہوئی اور وہ کیسے ہندوستان کے لوگوں کے دلوں  میں بس گئے۔

سپر اسٹار رجنی کانت 12 دسمبر 1950 کو بنگلور میں پیدا ہوئے ۔ لوگ انہیں جنون کی حد تک چاہتے ہیں ،یہی نہیں تمل ناڈو کے لوگ انہیں ' خدا ' مانتے ہیں۔ رجنی کانت کی فلمیں صبح ساڑھے تین بجے تک ریلیز ہوجاتی ہیں۔ قلی سے سپر اسٹار بننے والے رجنی کانت یہاں تک نہیں پہنچ پاتے اگر ان کے دوست راج بہادر نے ان کے اداکار بننے کے خواب کو زندہ نہی رکھا ہوتا۔ شیواجی راو گائکواڈ (رجنی کانت) اپنے والد راموجی راؤکے چار بچوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ جب وہ پانچ سال کے تھے والدہ جیجابائی کا انتقال ہوگیا۔ گھر میں صورت حال بگڑتی گئی ، رجنی کانت ایک قلی کاکام کرنے لگا ، جب وہ بڑا ہوا تو اس نے ممبئی کی ایک بس میں بطور کنڈکٹر کام کرنا شروع کیا۔ رجنی کانت ایکٹر بننا چاہتے تھے۔ اس کے خواب کو دوست راج بہادر نے زندہ رکھا اور اس نے رجنی کانت کو مدراس فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لینے کے لئے کہا۔ رجنی کانت آگے بڑھے اور پھر فلموں میں کام کرنے لگے۔

رجنی کانت نے اپنے کیریئر کا آغاز 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم ' اپوروا راگناگل ' سے کیا تھا۔ ان کے علاوہ کمل ہاسن اور سری ودیا جیسے بڑے اسٹارز نے بھی اس فلم میں کام کیا تھا۔ رجنی کانت نے اپنے کیریئر کے شروع میں ہی منفی کردار ادا کیا۔ رجنی کانت نے سب سے پہلے فلم ' بھون اورو کیلوکوری ' میں ہیرو کا کردار ادا کیا۔ ان کی فلم ' بِلا ' باکس آفس پر سپر ہٹ ہوگئی اوران کی فلم کو ملک و بیرون ملک بھی بہت سراہا گیا۔ آج انہیں جنوبی ہندوستان کے سینما کا سب سے بڑا اسٹار کہا جاتا ہے۔

رجنی کانت نے سال 2018 میں سیاست میں آنے کا ذہن بنا لیا تھا۔ سال 2021 میں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے انہوں نے اپنی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان بھی کیا ، لیکن پھر صحت کی وجوہات کی بنا پر سیاست سے دستبردار ہوگئے۔

دیویکا رانی کو پہلا دادا صاحب ایوارڈ ملا

داداصاحب پھالکے ایوارڈ کا آغاز 1969 میں ہندوستانی سنیما کے والد دادا صاحب پھالکے کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا گیا تھا۔ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ جیتنے والے کو 10 لاکھ روپے ، سورن کمل اور ایک شال دیئے جاتے ہیں۔ یہ ایوارڈ سب سے پہلے دیویکا رانی کو دیا گیا تھا۔ اب تک 50 فلمی شخصیات کو یہ ایوارڈ دیا جا چکا ہے۔ ان میں آشا بھوسلے ، ششی کپور ، لتا منگیشکر ، یش چوپڑا ، امیتابھ بچن ، ونود کھنہ شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago