Urdu News

سریکا سیکری کا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ 75سال کی عمر میں انتقال

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بالیکا ودھو کی کلیانی دیوی ، سریکا سیکری

سریکا سیکری کا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ 75سال کی عمر میں  انتقال

ممبئی 16 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بالیکا ودھو کی کلیانی دیوی ، سریکا سیکری کا آج 75 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔سیکری کے منیجر نے اس افسوس ناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی مہینوں سے علیل تھیں اور 2020 میں انہیں دماغی فالج ہوگیا تھا

پسماندگان میں ان کے اہل خانہ اور انکی دیکھ بھال کرنے والے افراد شامل ہیں جبکہ اہل خانہ نے مزید تفصیلات بتلانے سے انکار کیا ہےاور محض " اوم سائی رام‘‘کہ کر فون منقطع کر دیا۔تین بار قومی ایوارڈ جیتنے والی سریکھا سیکری نے 1978 میں فلم ’قصہ کرسی کا‘سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔

تمس (1988)، میمو (1995) اور بدھائی ہو (2018) میں اپنے کردار کے لئے انہوں نے تین بار بہترین معاون اداکارہ کا قومی فلم ایوارڈ جیتا تھا۔انہوں نے پرائم ٹائم بالیکا ودھو میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھلا کر نمایاں مقام حاصل کیا تھا۔فلم ’بدھائی ہو‘ میں ان کی اداکاری نے زبردست داد حاصل کی تھی اور اسے ان کے فلمی کیریئر میں کسی حد تک واپسی کی صورت میں بھی دیکھا گیا تھا

Recommended