Categories: تفریح

تاپسی پنو فلموں میں آنے سے پہلے سافٹ وئیر انجینئر تھیں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>سالگرہ  پر خاص  (یکم اگست)</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلموں میں اپنی مضبوط اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ تاپسی پنو یکم اگست 1987 کو نئی دہلی کے ایک سکھ خاندان میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد دل موہن سنگھ پنو ایک بزنس مین   اور والدہ نرمل جیت پنو ایک گھریلو خاتون ہیں۔ تاپسی نے اپنی ابتدائی تعلیم جے ماتا کور پبلک اسکول، اشوک وہار (دہلی) سے حاصل کی۔ اس کے بعد، انہوں نے گرو تیغ بہادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی سے کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایک کمپنی میں سافٹ وئیر انجینئر کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔لیکن ان کا دل  اس کام میں زیادہ دیر تک نہیں لگا۔ تاپسی نے ماڈلنگ کی طرف مائل ہونا شروع کیا اور انہوں نے تقریبا 6 ماہ کے بعد انجینئر کی نوکری چھوڑ دی۔ ایک دن تاپسی کو چینل وی کے ٹیلنٹ شو 'گیٹ گورجیس پیزینٹ' مقابلے کے بارے میں معلوم ہوا، انہوں نے اس کے لیے درخواست دی اور منتخب ہو گئیں۔ اس کے بعد، 2008 میں ماڈلنگ کے دوران، تاپسی نے پینٹالون فیمینا مس فریش فیس اور سفی  فیمینا مس بیوٹی فل اسکن کا تاج جیتا  ۔ اسکے بعد تاپسی ماڈلنگ کی دنیاکا ایک معروف نام بن گئی اور انہیں ساوتھ کی فلموں سے کئی آفر ملنے شروع ہو گئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
   سال 2010 میں تاپسی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز راگھویندر راؤ کی ہدایت کردہ تیلگو فلم جھومندی ندام سے کیا۔ اس کے بعد، اسی سال، اسے ایک اور فلم کرنے کا موقع ملا، جو تامل زبان میں تھی۔ اس فلم کا نام ایڈوکلم تھا۔ اس فلم میں تاپسی ساؤتھ کے سپر اسٹار دھنوش کے ساتھ نظر آئیں۔ فلم میں تاپسی کی پرفارمنس کو خوب پذیرائی ملی اور انہیں اس فلم کے لیے 6 نیشنل ایوارڈز سے نوازا گیا۔اس کے بعد تاپسی کو ایک کے بعد ایک کئی فلموں کے آفر  آنا شروع ہوگئے۔ جلد ہی تاپسی کو ہندی فلموں کے لیے بھی آفر  ملنا شروع ہو گئیاور انہوں نے 2013 میں ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'چشم بد دور' سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ تاپسی پنو نے بہت کم وقت میں اپنی محنت سے کافی مقبولیت حاصل کی اور فلم انڈسٹری میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔ تاپسی، جو اپنے جرات مندانہ انداز اور  اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، اپنی سادگی کی وجہ سے بھی ناظرین میں مشہور ہیں۔ تاپسی، جو سوشل میڈیا پر سرگرم  ہیں، نے فلمی دنیا کے کئی بڑے کرداروں کے ساتھ کام کیا اور ہر طرح کی فلموں میں اپنا کردار ادا کیا اور ناظرین اور ناقدین کی تعریف بھی حاصل کی۔ تاپسی کی بڑی فلموں میں شیڈو، بے بی، کنچنا 2 پنک، دی غازی اٹیک، نام شبانہ، ملک، بدلہ، گیم اوور، مشن منگل، سانڈ کی آنکھ، تھپڑ وغیرہ شامل ہیں۔ تاپسی نے فلمی دنیا میں اپنی محنت کی وجہ سے اپنی شاندار اداکاری  سے  اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔ وہ جلد ہی 'شاباش مٹھو'، 'لوپ لپیٹا'، مشن امپاسیبل، بلر اور 'جن گن من' جیسی فلموں میں نظر آئیں گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago