تانڈو ویب سیریز تنازع کا شکار، ایف آئی آرسمیت نوٹس جاری
تانڈو پر تانڈو جاری، ڈائریکٹر کو پیشگی ضمانت
لکھنؤ ، 18 جنوری (انڈیا نیرٹیو)
تانڈوویب سیریز جو کہ ایمزون پرائم پر 15جنوری 2021کو ریلز کیا تھا ۔ یہ ویب سیریز کئی معاملوں میں تنازع ہے۔ حکومتِ ہند کی طرف سے بھی تانڈو ویب سریز کے ڈائریکٹر کے نام ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ محکمۂ اطلاعات و نشریات ، حکومتِ ہند نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر سے جواب طلب کیا ہے۔
ساتھ ہی اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں حضرت گنج کوتوالی میں تعینات سینئر سب انسپکٹر امر ناتھ یادو نے کوتوالی میں تانڈو ویب سیریز کے ڈائریکٹر علی عباس ، پروڈیوسر ہمانشو کرشنا مہرا ، مصنف گوراو سولنکی اور ہیڈ انڈیا اوریجنل کنٹینٹ ایمیزون کے اپرنا پاروہیت کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔
الزام ہے کہ 15جنوری کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر اس ویب سریز کو ریلیز کیا گیا تھا۔ اس ویب سریز پر الزام ہے کہ لوگ اس کی کچھ فوٹیج پر ناراض ہیں۔ اسے دیکھنے کے بعد مذہبی جذبات بھڑکانے ، ذات پات اور طبقاتی جذبات کو بھڑکانے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
دل چسپ بات یہ ہے کہ تانڈو ویب سریز کے خلاف جاری احتجاج ، ویب سریز کے حق میں موافق ثابت ہوتا ہے یا مخالف، تاہم اندازہ یہی ہے کہ متنازع کے بعد ویب سریز نے کافی اچھا تجارت کیا ہے۔ تانڈوکے ساتھ واقعی تجارتی ٹانڈہ ہوتا ہے یا یہ بھی پیسہ ٹھیک ٹھاک اکٹھا کرپاتا ہے؟
یہ ایک بڑا سوال ہے ۔ تاہم تانڈو ویب سریز نے ہر طرف دھوم مچارکھی ہے۔ مخالفت کے باجود لوگوں کی طرف سے اچھے تاثرات بھی موصول ہو رہے ہیں۔