تفریح

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی: اب نہ تصویر محل باقی ہے اور نہ وہ تصویر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، شمشاد مارکیٹ، کیفے ڈی پھوس
کیوں اور کیسے بہت اہم ہے علی گڑھ کا تصویر محل

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی: اب نہ  محل باقی ہے اور نہ وہ تصویر

اب نہ تصویر باقی نہ تصویر محل باقی

ہندوستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اتر پردیش۔ اسی اتر پردیش کا ایک شہر ہے علی گڑھ۔ دہلی سے محض تین گھنٹے کی دوری بہ ذریعے کار۔ علی گڑھ اپنے تالوں کے لئے بھی مشہور ہے۔ یہاں کی قینچی بھی مشہور ہے۔ لیکن دنیا بھر میں علی گڑھ کی شہرت کی وجہ ہے چمن سر سید۔ یعنی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی۔ سر سید احمد خاں کے خوابوں کی تعبیر۔ ایک زمانے میں علامہ شبلی اور وقار الملک کی آمازگاہ۔ کیسے کیسے نابغہ روزگار اس یونیورسٹی سے نکلے ہیں۔ یہاں کی جو نشانیاں مٹ گئیں ان میں سے ایک خاص نشانی تھی محل کی عمارت۔ آزادی کے فورا بعد کے زمانے میں وجود میں آیا یہ مشہور زمانہ سنیما ہال اکیسویں صدی کی دو دہائیوں تک کسی طرح اپنا وجود بچا سکا۔

یادوں میں بسا تصویر محل

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بھی کچھ عجیب یونیورسٹی ہے۔ یہاں کے فارغین بڑی تعداد میں اپنے نام کے ساتھ علیگ لکھتے ہیں۔ ہر علیگ کو جو چند باتیں یاد رہ جاتی ہیں ان میں سے ایک ہے تصویر محل۔ یہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور علی گڑھ ریلوے اسٹیشن کے درمیان ایک سنیما ہال تھا۔ علی گڑھ مسلم یونرسٹی کے زیادہ تر بانکے یہیں اپنی آنکھیں سینکنے پہنچتے تھے۔ جس طرح ہر علیگ کو شمشاد مارکیٹ یاد ہے۔  ہر علیگ کو استاد چھوہارا، وسیم بھنڈی اور نفیس بکرا یاد ہے۔ جس طرح ہر علیگ کو کیفے ڈی پھوس یاد ہے۔ اسی طرح ہر علیگ کو تصویر محل یاد ہے۔ اور تصویر  کے ساتھ ساتھ کوئی نہ کوئی خوبصورت حادثہ یا سانحہ یاد ہے۔ لیکن افسوس کہ اب وہ تصویر محل صرف یادوں میں زندہ رہے گا۔

تحریر: ڈاکٹر شفیع ایوب، نئی دہلی

علیگرھ مسلم یونیورسٹی کے قریب واقع تصویر نام کا وہ تاریخی سینیما ہال جو اب باقی نہ رہا

Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago