کافی عرصے سے خبروں میں رہنے والی ریتک روشن اور سیف علی خان کی فلم وکرم ویدھا کا ٹیزر بدھ کو ریلیز کر دیا گیا۔ ٹیزر میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان (وکرم) اور ریتک روشن (ویدھا) کا زبردست ایکشن اوتار نظر آرہا ہے۔
فلم کا ٹریلر بہت زبر دست ہے۔ ایک منٹ 54 سیکنڈ کا یہ ٹیزر ایکشن سے بھرپور ہے اور اس کے ڈائیلاگ بھی بہت مضبوط ہیں۔ ٹیزر ایک کمرے سے شروع ہوتا ہے جہاں سیف علی خان اور ریتک روشن ایک میز کے سامنے آمنے سامنے بیٹھے ہیں۔ ویدھا (ریتک) وکرم (سیف) سے کہتے ہیں، ‘ایک کہانی سنائیں سر، صبر اور دھیان سے سنیں۔
اس بار نہ صرف مزہ آئے گا بلکہ سرپرائز بھی ہوگا۔ اس ٹیزر کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے اور دونوں اداکاروں کے مداح اس پر زبر دست تبصرے کر رہے ہیں۔
فلم میں جہاں سیف پولیس اہلکار کے کردار میں نظر آئیں گے وہیں ریتک فلم میں گینگسٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ‘وکرم ویدھا’ اسی نام سے 2017 کی تامل فلم کا ہندی ریمیک ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری پشکر گایتری نے کی ہے جنہوں نے اصل فلم بنائی تھی۔ اصل تمل فلم میں آر مادھون اور وجے سیتھوپتی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
فلم وکرم-بیتال کی تاریخی کہانی پر مبنی ہے، جس میں ایک چالاک گینگسٹر ہر بار ایک پولیس والے سے بچ کر فرار ہو جاتا ہے۔ اس طرح اس فلم میں سیف علی خان اور ریتک روشن کو ایک ساتھ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔
وکرم ویدھا کو نیرج پانڈے اپنی کمپنی فرائیڈے فلم ورکس کے تحت ریلائنس انٹرٹینمنٹ اور وائی ناٹ اسٹوڈیوز کے ساتھ مل کر پروڈیوس کررہے ہیں۔ یہ فلم 30 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔