تفریح

فلم ’وکرم ویدھا‘کا ٹیزر جاری، سیف اور ریتک فل ایکشن اوتار میں نظر آئے

کافی عرصے سے خبروں میں رہنے والی ریتک روشن اور سیف علی خان کی فلم وکرم ویدھا کا ٹیزر بدھ کو ریلیز کر دیا گیا۔ ٹیزر میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان (وکرم) اور ریتک روشن (ویدھا) کا زبردست ایکشن اوتار نظر آرہا ہے۔

فلم کا ٹریلر بہت زبر دست ہے۔ ایک منٹ 54 سیکنڈ کا یہ ٹیزر ایکشن سے بھرپور ہے اور اس کے ڈائیلاگ بھی بہت مضبوط ہیں۔ ٹیزر ایک کمرے سے شروع ہوتا ہے جہاں سیف علی خان اور ریتک روشن ایک میز کے سامنے آمنے سامنے بیٹھے ہیں۔ ویدھا (ریتک) وکرم (سیف) سے کہتے ہیں، ‘ایک کہانی سنائیں سر، صبر اور دھیان سے سنیں۔

اس بار نہ صرف مزہ آئے گا بلکہ سرپرائز بھی ہوگا۔ اس ٹیزر کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے اور دونوں اداکاروں کے مداح اس پر زبر دست تبصرے کر رہے ہیں۔

فلم میں جہاں سیف پولیس اہلکار کے کردار میں نظر آئیں گے وہیں ریتک فلم میں گینگسٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ‘وکرم ویدھا’ اسی نام سے 2017 کی تامل فلم کا ہندی ریمیک ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری پشکر گایتری نے کی ہے جنہوں نے اصل فلم بنائی تھی۔ اصل تمل فلم میں آر مادھون اور وجے سیتھوپتی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

فلم وکرم-بیتال کی تاریخی کہانی پر مبنی ہے، جس میں ایک چالاک گینگسٹر  ہر بار ایک پولیس والے سے بچ کر فرار ہو جاتا ہے۔ اس طرح اس   فلم میں سیف علی خان اور ریتک روشن کو ایک ساتھ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

وکرم ویدھا کو نیرج پانڈے اپنی کمپنی فرائیڈے فلم ورکس کے تحت ریلائنس انٹرٹینمنٹ اور وائی ناٹ اسٹوڈیوز کے ساتھ مل کر پروڈیوس کررہے ہیں۔ یہ فلم 30 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago