Urdu News

ایم ایس دھونی فلم کے پانچ سال مکمل ہونے پر یاد کئے جارہے ہیں آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت، شائقین کیوں ہورہے ہیں جذباتی؟

آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت

آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ سٹوری‘ نے آج اپنی ریلیز کے پانچ سال پوراکر لیے ہیں۔ یہ فلم آج ہی کے دن یعنی 30 ستمبر 2016 کو ریلیز ہوئی تھی۔ ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ سٹوری بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی بائیوپک تھی۔ اس فلم میں سوشانت نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کردار ادا کیا۔ نیرج پانڈے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سوشانت کے علاوہ کیارا اڈوانی، دیشا پٹانی، انوپم کھیر اور بھومیکا چاولہ بھی اہم کرداروں کو کافی پسند کیا گیا اور فلم باکس آفس پر سپرہٹ ہوئی تھی۔ جمعرات کو فلم کی ریلیز کے پانچ سال پورے ہونے پر آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے تمام چاہنے والے انہیں یاد کررہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اس فلم سے سوشانت کے کئی ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہورہی ہے۔ وہیں ٹوئٹر پر مداح#سوشانت سنگھ راجپوت ٹرینڈ بھی کروا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے14جون2020کو باندرا واقع اپنے فلیٹ میں سوسائڈ کرلیا تھا۔ ان کی موت کے ایک سال سے بھی زیادہ وقت گزر گیا، لیکن مداح انہیں بلا نہیں پارہے ہیں۔ان کے لئے آج بھی اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت اب نہیں ہے۔

Recommended