تفریح

فلم ‘ شہزادہ ‘ باکس آفس پر بری طرح ناکام

بالی ووڈ اداکار کارتک آرین اور اداکارہ کریتی سینن کی فلم ’ شہزادہ ‘ باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی۔ فلم’شہزادہ‘ باکس آفس پر چار دنوں میں صرف 22 کروڑ کما پائی ہے۔یہ فلم حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔

پروڈیوسر اور اداکار کو اس فلم سے بہت امیدیں تھیں۔ اگر باکس آفس کی کمائی پر نظر ڈالی جائے تو یہ فلم کچھ خاص نہیں دکھا پائی ہے۔ فلم ’ شہزادہ ‘ باکس آفس پر فلاپ ہوگئی۔ اس وقت شاہ رخ خان کی ’ پٹھان‘ 15 دن بعد بھی اپنے عروج پر ہے ، تاہم دیگر فلمیں بھی اس فلم کے سامنے جھک چکی ہیں۔

فلم’ شہزادہ‘ کی شروعات سست رہی لیکن اس کے بعد بھی کمائی کا اعداد و شمار نہیں بڑھ سکا۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن 6 کروڑ کی کمائی کی۔ اس کے بعد فلم نے دوسرے دن 6.65 کروڑ اور تیسرے دن 7 کروڑ کا بزنس کیا۔ تاہم فلم کو چوتھے دن بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پیر کو فلم کی کمائی میں بڑی کمی آئی ہے۔ فلم نے پہلے ہفتے میں صرف 2.6 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

فلم اپنی ریلیز کے چار دنوں میں صرف 22 کروڑ روپے کما سکی۔ تو دنیا بھر کے باکس آفس پر بھی یہی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں 27 کروڑ کی کمائی ہی کی ہے۔ مجموعی طور پر کارتک کی فلم’ شہزادہ ‘ کچھ خاص کمائی نہیں کر پائی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago