Urdu News

فلم ‘پٹھان’ کا نیا پوسٹر کتنی زبانوں میں ہوا جاری؟

فلم پٹھان کا پوسٹر

شاہ رخ خان، دیپیکاپادوکون اور جان ابراہم کی فلم ‘پٹھان’ کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ دریں اثناء جمعرات کو فلم سازوں نے چار زبانوں ہندی، انگریزی، تمل، تیلگو میں فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے جسے شاہ رخ خان نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے کیپشن میں لکھا- پیٹی باندھ لی ہے…؟ تو چلیں!!! 55 دن باقی ہیں…. پٹان کا جشن منائیں ،یشراج فلمسز کے ساتھ صرف آپ کے قریبی سینیما گھروں میں 25جنوری 2023تک ہندی ،تمل اور تیلگو میں ریلیز ہو رہی ہے ۔

فلم پٹھان کے ان پوسٹرز میں فلم کے تینوں اہم اداکار شاہ رخ خان، دیپیکا پادوکون اور جان ابراہم ہاتھوں میں بندوق لیے نظر آ رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ فلم پٹھان ایک ایکشن تھرلر فلم ہوگی۔ فلم میں شاہ رخ، دیپیکا اور جان کے علاوہ اداکار آشوتوش رانا، ڈمپل کپاڈیہ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ جبکہ سلمان خان اور ریتک روشن اسپیشل اپیئرنس میں ہوں گے۔ شائقین اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ پٹھان کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے اور آدتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے۔

Recommended