Urdu News

صدر، نائب صدر اور وزیر اعظم اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے دلیپ کمار کی موت پر غم کا اظہار کیا

مشہور ہندوستانی سینما اداکار دلیپ کمار

دلیپ کمار کا انتقال ثقافتی دنیا کے لیے نقصان ہے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، 07 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے مشہور ہندوستانی سینما اداکار دلیپ کمار کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سنیما کے ایک لیجنڈ کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ دلیپ کمار کا انتقال ہماری ثقافتی دنیا کا نقصان ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کی صبح ٹویٹ کیا: "دلیپ کمار کو سنیما کے ایک لیجنڈ کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ انہیں بے مثال صلاحیتوں سے نوازا گیا تھا، جس نے اپنی اداکاری سے نسل در نسل سامعین کو اپنی طرف راغب کیا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ دلیپ کمار کا انتقال ہماری ثقافتی دنیا کا نقصان ہے۔ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور بے شمار مداحوں سے تعزیت۔قابل ذکر ہے کہ دلیپ کمار کا آج صبح ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

صدر، نائب صدر اور وزیر اعظم نے دلیپ کمار کی موت پر غم کا اظہار کیا

صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے فلمی اداکار اور راجیہ سبھا کے سابق ممبر دلیپ کمار کے انتقال پر تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے ان کی  موت کو ثقافتی دنیا کے لئے نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ہندوستان کے قلب میں رہیں گے۔ وزیر اعظم مودی نے اداکار مرحوم کی اہلیہ سائرہ بانو کو تسلی دی ہے۔

صدر جمہوریہ کووند نے ٹویٹ کیا اور کہا، دلیپ کمار نے اپنے آپ کو ابھرتے ہوئے ہندوستان کی تاریخ اپنانقوش قائم کیا ہے۔ ان کی اداکاری کوملکی حدودسے عبورکرکے پورے برصغیر میں پسند کیا گیا۔ ان کی موت ایک عہد کے خاتمے کی علامت ہے۔ دلیپ صاحب ہندوستان کے قلب میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ لواحقین اور لاتعداد مداحوں سے تعزیت۔

نائبصدرجمہوریہ نائیڈو نے کہا کہ مشہور اداکار اور راجیہ سبھا کے سابق ممبر کی موت پر شدید غم ہوا ہے۔ دلیپ کمار کے انتقال کے ساتھ ہی سنیما کی دنیا نے ایک عظیم ہندوستانی اداکار کو کھو دیا ہے۔ اگرچہ ٹریجڈی کنگ کے نام سے مشہور تھے،لیکن وہ انتہائی ورسٹائل اداکاروں میں سے ایک تھے اور سماجی ڈراموں سے لے کر رومانٹک ہیرو تک طرح طرح کے کردار ادا کرتے تھے۔

انہوں نے نیادور، امر، گنگا جمنا، مدھومتی اور رام اور شیام جیسی یادگار فلمیں دی ہیں۔انہیں عالمی سطح پراداکاری کے ایک ادارہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور انہیں بھارتی سنیما میں اداکاری کے منفرد طریقوں کو نبھانے کا سہرا دیا جاتا ہے۔

وینکیا نے کہا، " ہندی سنیما کے کچھ عظیم اداکار اداکاری کی مختلف صلاحیتوں کو سمجھنے میں ان کی لاجواب شراکت کا اعتراف کرتے ہیں۔ ان کی وفات نے سنیما کے میدان میں ایک ناقابل تلافی خلاء چھوڑ دیا ہے۔ ہندوستان اور بیرون ملک ان کے کنبہ کے افراد اور ان کے مداحوں سے میری دلی تعزیت۔ خدا ان کی روح کو راحت عطا فرمائے۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا، دلیپ کمار ایک سنیما لیجنڈ کے طور پر یاد کیے جائیں گے۔ ان کا انتقال ہماری ثقافتی دنیا کے لئے ایک نقصان ہے۔ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں سے میری تعزیت۔ خدا ان کی روح کو راحت عطا فرمائے۔

راہل گاندھی نے دلیپ کمار کے انتقال پر تعزیت  کا اظہار کیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتی سینما کے مایہ ناز اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔راہل نے ٹویٹ کیا، "دلیپ کمار کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں سے دلی تعزیت۔ ہندوستانی سینما میں ان کی غیر معمولی شراکت آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹریجڈی کنگ کے نام سے مشہور دلیپ کمار بدھ کی صبح تقریبا ساڑھے سات بجے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 98 سال تھی۔ انہوں نے ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں آخری سانس لی۔

ان کی لاش پلی ہل میں واقع ان  کے بنگلے پہنچ گئی ہے، جہاں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات ان کو خراج تحسین پیش کرنے پہنچ رہی ہیں۔ انہیں آج شام 5 بجے جوہو کے قبرستان  میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ اس میں محدود تعداد میں لوگ شامل ہوں گے۔

دلیپ کمار کی طبیعت طویل عرصے سے خرابچل رہی تھی۔ انہیں کئی بار اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ ذاتی زندگی میں دلیپ کمار کا نام محمد یوسف خان تھا۔

مشہور اداکار دلیپ کمار انتقال کرگئے، سوگ کی لہر

مشہور فلمی اداکار دلیپ کمار کا انتقال ہوگیا۔ 98 سالہ دلیپ کمار نے بدھ کی صبح تقریبا 7.30 بجے آخری سانس لی۔دلیپ کمار طویل عرصے سے علیل تھے، ان کے خاندانی دوست فیضل فاروقی نے ٹویٹ کیا ہے کہ یہ بات بہت افسوس کے ساتھ بتائی  جارہی ہے کہ دلیپ صاحب اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔

دلیپ کمار کو سانس کی قلت کی وجہ سے 29 جون کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کی موت کی اطلاع ملتے ہی بالی ووڈ میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

دلیپ کمار اپنی اداکاری اور مکالمہ کے خاص انداز کے لئے مشہور تھے۔ دلیپ کمار کا اصل نام محمد یوسف خان تھا جو 11 دسمبر 1922 کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1944 میں فلم جوار بھاٹا سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ اپنے تقریبا پانچ دہائیوں کے اداکاری کے سفر میں دلیپ کمار نے 65 سے زیادہ فلموں میں کام کیا اور بہت سی بے مثال فلمیں دیں۔ جس میں انداز، آن، داغ، دیوداس، آزاد، مغل اعظم، گنگا جمنا، رام اور شیام جیسی فلمیں شامل ہیں۔

Recommended