تفریح

فلموں سے سیاست تک نغمہ کا سفر کچھ یوں رہا

مشہور اداکارہ نغمہ بلاشبہ اب فلمی دنیا سے دور ہیں لیکن ایک وقت تھا جب سلور اسکرین پر ان کے نام کا سکہ چلتا تھا۔ نغمہ 25 دسمبر 1970 کو پیدا ہوئیں۔ نغما کا اصل نام نندیتا اروند مرارجی ہے۔ اس کی ماں مسلمان تھی، جب کہ اس کے والد ہندو تھے۔ ان کے والد کا نام اروند مرارجی اور والدہ کا نام شمع قاضی تھا۔ نغمہ نے ممبئی کے ماؤنٹ میری کانوینٹ ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد ممبئی یونیورسٹی کے نیشنل کالج سے کامرس میں بیچلر کی ڈگری لی۔

نغمہ نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سال 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘باغی: اے ریبل لو اسٹوری’ سے کیا، اس فلم میں ان کے مد مقابل سلمان خان تھے اور یہ فلم ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد نغمہ ‘بیوفا سے وفا’، ‘دل والے کبھی نہ ہارے’، ‘ہستی’، ‘دھرتی پتر’، ‘سہاگ’، ‘لال بادشاہ’، ‘کنوارہ’ جیسی فلموں میں نظر آئیں۔ نغمہ نے ہندی کے علاوہ تامل، تیلگو، بھوجپوری، ملیالم اور کنڑ زبان کی فلموں میں بھی کام کیا۔

نغمہ نے سال 2004 میں سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا اور کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ اب بھی سیاست میں سرگرم ہیں۔ اگرچہ نغمہ اب فلمی دنیا سے دور ہیں لیکن ان کی اداکاری کی آج بھی تعریف کی جاتی ہے۔ نغمہ ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط سیاستدان کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago