تعلیم

ہندوستانی گروکلوں نے سائنس، روحانیت اور صنفی مساوات میں انسانیت کی رہنمائی کی ہے: وزیراعظم مودی

 

دریافت اور تحقیق ہندوستانی طرز زندگی کا ایک لازمی حصہ رہی ہے:مودی

نئی دہلی، 24 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

سچے علم کے پھیلاؤ کو دنیا میں سب سے اہم کام بتاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دریافت اور تحقیق ہندوستانی طرز زندگی کا ایک لازمی حصہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی گروکلوں نے سائنس، روحانیت اور صنفی مساوات میں انسانیت کی رہنمائی کی ہے۔

وزیر اعظم نے ہفتہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شری سوامی نارائن گروکل راجکوٹ سنستھان کے 75 ویں امرت مہوتسو سے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے شری سوامی نرائن گروکل راجکوٹ سنستھان سے وابستہ سبھی کو 75 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور اس سفر میں زبردست کوششوں کے لیے شاستری جی مہاراج شری دھرم جیون داس جی سوامی کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صرف بھگوان شری سوامی نارائن کے نام کو یاد کرنے سے ہی کوئی ایک نئے شعور کا تجربہ کر سکتا ہے۔

یہ نہ صرف ایک خوش کن احساس ہے بلکہ ایک خوش کن اتفاق ہے

امرت کال کی مدت کے دوران ہونے والے اچھے اتفاق کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شری سوامی نارائن گروکل راجکوٹ کے دورے کے 75 سال ایسے وقت مکمل ہو رہے ہیں جب ملک اپنی آزادی کے 75 سال کا جشن منا رہا ہے۔ یہ نہ صرف ایک خوش کن احساس ہے بلکہ ایک خوش کن اتفاق ہے۔ یہ محنت، فرض، ثقافت، لگن، روحانیت اور جدیدیت کی نشانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی روایت کو تاریخ میں ایسے اتفاقات سے توانائی ملتی رہی ہے۔

سوامی نارائن گروکل اس ‘سیوگ’ کی زندہ مثال ہے

وزیر اعظم نے آزادی کے فوراً بعد تعلیم کو نظر انداز کیے جانے اور قدیم ہندوستانی تعلیمی نظام کی شان کو زندہ کرنے کے لیے اس وقت کی حکومتوں کے رویہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نےکہا کہ ایسی صورتحال میں ملک کے سنت اور اساتذہ نے اس مشکل کام کی ذمہ داری اٹھائی۔ وزیر اعظم نے کہا، “سوامی نارائن گروکل اس ‘سیوگ’ کی زندہ مثال ہے۔” اس ادارے کو تحریک آزادی کے نظریات کی بنیاد پر استوار کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا، “سب سے اہم کام حقیقی علم کو پھیلانا ہے اور یہ دنیا میں علم اور تعلیم کے تئیں ہندوستان کی لگن ہے جس نے ہندوستانی تہذیب کی بنیاد رکھی ہے۔” وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ اگرچہ گروکل ودیا پرتشٹھان راجکوٹ میں صرف سات طلباء کے ساتھ شروع ہوا تھا، آج اس کی دنیا بھر میں 40 شاخیں ہیں جو دنیا بھر سے ہزاروں طلباء کو راغب کر رہی ہیں۔

گزشتہ 75 سالوں میں گروکل نے طلباء کے ذہنوں اور دلوں میں اچھے خیالات اور اقدار کی آبیاری کی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 75 سالوں میں گروکل نے طلباء کے ذہنوں اور دلوں میں اچھے خیالات اور اقدار کی آبیاری کی ہے جس سے ان کی ہمہ گیر ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا، “روحانیت کے میدان میں وقف طلباء سے لے کر اسرو اور بارک کے سائنسدانوں تک، گروکل روایت نے ملک کے ہر خطہ کو پروان چڑھایا ہے۔” وزیر اعظم نے گروکل کے طرز عمل پر روشنی ڈالی جہاں غریب طلباء سے صرف ایک روپیہ یومیہ وصول کیا جاتا ہے جس سے ان کے لئے تعلیم حاصل کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

علم کو زندگی کا سب سے بڑا حصول سمجھنے کی ہندوستانی روایت کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ جب دنیا کے دوسرے حصوں میں ان کے حکمران خاندانوں کی شناخت ہوئی، ہندوستان اپنے گروکولوں کے لیے جانا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا، ’’ہمارے گروکل صدیوں سے سمتا، ممتا، مساوات اور خدمت کے جذبے کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے نالندہ اور ٹیکسلا کو ہندوستان کی قدیم شان کے مترادف کے طور پر یاد کیا۔ دریافت اور تحقیق ہندوستانی طرز زندگی کا ایک لازمی حصہ تھے۔ آتما تتوا سے پاراتوا تتوا تک، روحانیت سے آیوروید تک، سماجی سائنس سے شمسی سائنس تک، ریاضی سے دھات کاری تک اور صفر سے انفینٹی تک، ہر شعبے میں تحقیق اور نئی دریافتیں ہوئیں۔

ہندوستان نے اس تاریک دور میں انسانیت کو روشنی کی کرنیں دیں

انہوں نے کہا، “ہندوستان نے اس تاریک دور میں انسانیت کو روشنی کی کرنیں دیں، جس نے دنیا کو جدید سائنس کے سفر کی راہ ہموار کی۔” وزیر اعظم نے قدیم ہندوستانی گروکل نظام کی صنفی مساوات اور حساسیت کو بھی اجاگر کیا اور ‘کنیا گروکل’ شروع کرنے کے لیے سوامی نارائن گروکل کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کے روشن مستقبل کی تشکیل میں تعلیمی نظام اور تعلیمی اداروں کے کردار پر زور دیا

وزیر اعظم نے ہندوستان کے روشن مستقبل کی تشکیل میں تعلیمی نظام اور تعلیمی اداروں کے کردار پر زور دیا اور کہا کہ آزادی کے سنہری دور میں ملک میں تمام سطحوں پر تعلیمی انفراسٹرکچر اور پالیسیوں کو تیار کرنے کے لیے ملک تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔

سال 2014  سے پہلے کے مقابلے میں میڈیکل کالجوں کی تعداد میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے

انہوں نے نشاندہی کی کہ ملک میں آئی آئی ایم ایس اورآئی آئی ٹی کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے اورسال 2014  سے پہلے کے مقابلے میں میڈیکل کالجوں کی تعداد میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی سے ملک مستقبل پر مبنی تعلیمی نظام کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں جو نئی نسل نئے نظام میں تعلیم حاصل کرے گی وہ ملک کا مثالی شہری بنے گا۔

وزیر اعظم نے گروکل کے طلباء پر بھی زور دیا کہ وہ کم از کم 15 دنوں کے لیے شمال مشرقی ہندوستان کا دورہ کریں اور قوم کو مزید مضبوط کرنے کے لیے لوگوں کے ساتھ شامل ہوں۔ انہوں نے بچیوں کو بچانے اور ماحولیات کے تحفظ جیسے موضوعات پر بھی بات کی اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایک بھارت شریشٹھا بھارت کو مضبوط کرنے کے لیے متحد ہوں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago