Urdu News

انتظارہواختم،’اوتار:دی وے آف واٹر’ 7 جون کو او ٹی ٹی پرہوگی ریلیز

فلم اوتار: دی وے آف واٹر (تصویر کے لیے دی اکونامک ٹائمس کاشکریہ)

دنیا بھر میں باکس آفس پر کامیاب فلم ‘اوتار: دی وے آف واٹر’ اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کا ہندی ورزن ریلیز کیا جائے گا۔ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ یہ فلم کس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔

 اب یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم ‘ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار’ پر 7 جون کو ریلیز ہوگی۔ فلم انگریزی کے ساتھ ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ زبانوں میں ہوگی۔ فلم ‘اوتار: دی وے آف واٹر’ نے باکس آفس پر خوب دھوم مچائی تھی۔ فلم نے دنیا بھر میں اچھا بزنس کیا۔

Recommended