Urdu News

اپریل میں ہوگی فلمی ستاروں کی ٹکر،کون سے بڑے بجٹ کی فلمیں ہوں گی ریلیز؟

اپریل میں ہوگی فلمی ستاروں کی ٹکر

اپریل کا مہینہ بہت خاص ہونے والا ہے۔ اپریل میں ایک یا دو نہیں، بلکہ اے -لسٹرس اداکاروں والی  کم از کم پانچ بڑے بجٹ کی فلمیں  اپریل میں ریلیز ہوں گی۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ وہ ہیروز ہیں جن کی فلمیں باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑ دیتی ہیں۔ پھر چاہے وہ سلمان خان ہوں یا ساؤتھ کے سپر اسٹارز۔ جانئے اپریل میں باکس آفس پر کون کون سے اداکاروں کی ٹکرہونے والی ہے اور کون سی فلمیں دھوم مچانے والی ہیں۔

راونا سور

ٹالی ووڈ سپر اسٹار روی تیجا اپنی آنے والی نفسیاتی تھریلر فلم ‘رواناسور’ کے ساتھ ناظرین کو حیران کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سدھیر ورما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں تیجا، سوشانت، جے رام اور میگھا آکاش شامل ہیں۔ فلم 7 اپریل کو ریلیز ہونے والی ہے۔

پوپ کے اوجھا

اطالوی کیتھولک پادری گیبریل امورتھ کی زندگی پر مبنی فلم ‘دی پوپز ایکسارسسٹ’ 7 اپریل کو بھارت میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس امریکی سپر نیچورل فلم میں فادر گیبریل ایمورتھ کا کردار آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار رسل کرو نے ادا کیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار جولیس ایوری ہیں۔ سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ کے ذریعہ ہندوستان میں پیش کی گئی یہ فلم دی فائلز آف فادر گیبریل امورتھ پر مبنی ہے اور رسل نے فادر گیبریل امورتھ کا کردار ادا کیا ہے۔

شکونتلم

 کالیداس کے مقبول ڈراموں میں سے ایک شکونتلمپر مبنی افسانوی ڈرامہ ابھیگیان شکونتلم، جو اصل میں 17 فروری کو ریلیز ہونی تھی، اب 14 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گا۔ فلم میں سمانتھا روتھ پربھو مرکزی کردار میں ہیں۔

پونین سیلون۔پارٹ2

پونین سیلون۔ 2آئندہ 28 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ’پونین سیلون’ گزشتہ سال 30 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے زبردست کمائی کی تھی۔ مصنف کلکی کرشن مورتی کی کتاب پر مبنی اس فلم نے 500 کروڑسے زیادہ کا بزنس کیا۔ حال ہی میں 29 مارچ کوپونین سیلون ۔2 کا دھماکہ خیز ٹریلر ریلیز ہوا تھا۔

کسی کا بھائی، کسی کی جان

سلمان خان تین سال بعد ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ فرہاد سامجی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں سلمان ایک  مشکل کشا کے کردار میں نظر آئیں گے۔ ایکشن اور کامیڈی پر مبنی اس فلم میں پوجا ہیگڑے، شہناز گل اور وینکٹیش بھی ہیں۔ فلم رمضان کی عید کے موقع پر 21 اپریل کو سینما گھروں میں دستک دینے والی ہے۔

Recommended