Categories: تفریح

سال 2022میں ریلیز ہوں گی بالی ووڈ کی یہ حب الوطنی پر مبنی فلمیں

ہمارا ملک بدھ کے روز 73 واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے میں ہمارا بالی ووڈ بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ حب الوطنی سے بھرپور فلمیں اور گانے ہمارے دلوں میں ملک کے لیے خصوصی محبت اور جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ یوم جمہوریہ کے اس خاص موقع پر، ہم اپنے قارئین کو بالی ووڈ کی حب الوطنی پر مبنی آئندہ ریلیز ہونے والی ان فلموں کے بارے میں بتا رہے ہیں، جن کا ناظرین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

آر آر آر

ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بننے والی موسٹ اویٹیڈ فلم 'آر آر آر' طویل  عرصے سے زیر بحث ہے۔ فلم میں جونیئر این ٹی آر، رام چرن، اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ نے اہم  کرداروں میں  ہیں۔ ’آرآر آر‘ کی کہانی مشہور آمجاہد ین زادی کومارام بھیم اور الوری سیتاراماراجو کے جوانی کے دنوں کی ایک تصوراتی داستان پر مبنی ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں بین الاقوامی اداکار رے اسٹیونسن، ایلیسن ڈوڈی اور اولیویا مورس بھی شامل ہیں۔ ڈی وی وی انٹرٹینمنٹ  کے تحتڈی وی وی دانیا کی پروڈیوس کردہ اور ایس ایس راجا مولی کی ہدایت کاری میں بننے والی 'آر آر آر' پوری دنیا میں بیک وقت دس زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ فلم رواں سال 18 مارچ یا 28 اپریل کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

میجر

آنے والی فلم 'میجر' 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کے شہید میجر سندیپ انی کرشنن کی بایوپک ہے۔ فلم میں آدیوی شیش میجر سندیپ انی کرشنن کے کردار میں ہیں۔ فلم میں شہید میجر سندیپ انی کرشنن کی زندگی کے کئی پہلو دکھائے جائیں گے۔ میجر سندیپ انی کرشنن ممبئی کے تاج ہوٹل میں 26/11 کے دہشت گردانہ حملے میں اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔ فلم میں آدیوی شیش کے علاوہ شوبھیتا دھولیپالا اور سائی منجریکر اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کو ساوتھ کے سپر اسٹار مہیش بابو نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار ششی کرن ٹِکا ہیں۔ شہید میجر سندیپ انی کرشنن کی زندگی پر مبنی یہ فلم اس سال ہندی، تامل اور ملیالم زبانوں میں ریلیز ہوگی۔

تیجس

کنگنا راناوت کی آنے والی فلم 'تیجس' بھی اسی سال سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ فلم تیجس میں کنگنا ایئر فورس کے پائلٹ کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کنگنا کسی فلم میں فائٹر پائلٹ کے کردار میں نظر آئیں گی۔۔ فلم کو رونی اسکریو والا نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ آر ایس وی پی کی دوسری فلم (اوڑی کے بعد) بہادر فوجیوں پر ہوگی۔ فلم کے ہدایت کار سرویش میواڑا ہیں۔ فلم رواں سال 5 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

اٹیک

جان ابراہم، جیکولین فرنانڈیز اور راکل پریت کی ایکشن تھریلر فلم اٹیک رواں سال 28 جنوری کو ریلیز ہوگی۔ حب الوطنی پر مبنی فلم اٹیک ایک ایسے واقعے پر مبنی ہے جس میں دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے کی وجہ سے پورا ملک گھٹنوں پر آجاتا ہے۔ جان ابراہم فلم میں رینجر افسر کا کردار ادا کریں گے۔ فلم 'اٹیک' لکشمن راج آنند نے لکھی اور ہدایت کی ہے اور اسے دھیرج وادھاون، اجے کپور اور جان ابراہم نے پروڈیوس کیا ہے۔

پپا

ایشان کھٹر اور مرنال ٹھاکر کی آنے والی فلم 'پپا' بھی ایک حب الوطنی پر مبنی فلم ہے۔ ایشان کھٹر فلم میں بریگیڈیئر بلرام سنگھ مہتا کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ ایشان اور مرینال کے علاوہ تجربہ کار اداکارہ سونی رازدان بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔سال 1971 میں بریگیڈیئر بلرام سنگھ مہتا نے  بھارت۔پاک جنگ کے دوران مشرقی محاذ پر جنگ لڑی تھی۔ فلم کی کہانی ان کی کتاب 'دی برننگ چیفس' پر مبنی ہے۔ فلم 9 دسمبر 2022 کو سینما گھروں میں دستک دے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago