تفریح

ویٹر کے طور پر کام کرنے والے کھلاڑی اکشے کمار نے اس طرح بالی ووڈ میں قدم رکھا

برتھ ڈے اسپیشل 9 ستمبر

بالی ووڈ میں کھلاڑی کمار کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار 9 ستمبر 1967 کو امرتسر، پنجاب میں پیدا ہوئے۔ اکشے کا اصل نام راجیو ہری اوم بھاٹیہ ہے لیکن بالی ووڈ میں آنے سے پہلے انہوں نے اپنا نام بدل کر اکشے رکھ لیا۔ان کی ابتدائی تعلیم ممبئی میں ہوئی۔

 بچپن سے ہی اکشے کو کراٹے سیکھنے کا شوق تھا۔ اکشے نے آٹھویں جماعت سے مارشل آرٹ سیکھنا شروع کیا۔ یہاں وہ بلیک بیلٹ ونر بھی رہے۔ اس کے بعد وہ اپنا شوق پورا کرنے بنکاک چلے گئے۔

وہاں بھی انہوں نے مارشل آرٹ کی تعلیم جاری رکھی اور تھائی لینڈ کا سب سے مشکل مارشل آرٹ سمجھا جانے والے ‘موئے تھائی’ کی تربیت لی۔

 اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہاں بطور ویٹر کام بھی کیا لیکن جلد ہی انہیں نیشنل جیوگرافک پر نشر ہونے والی مارشل آرٹ کی ڈاکیومنٹری فلم ’سیون ڈیڈلی آرٹس‘  کو ہوسٹ کرنے  کا موقع ملا۔ کچھ عرصے بعد اکشے بھارت واپس آئے اور یہاں انہوں نے مارشل آرٹ کی تربیت دینا شروع کر دی۔

 اس دوران ان کے ایک شاگرد (جو پیشے سے فوٹوگرافر تھا) نے انہیں ماڈلنگ کرنے کا مشورہ دیا۔ طالب علم نے خود اکشے کا فوٹو شوٹ کروایا اور ماڈلنگ کا اسائنمنٹ بھی دیا۔ اس کے بعد اکشے نے ماڈلنگ شروع کی۔

اکشے کمار کی بطور اداکار پہلی بالی ووڈ فلم ‘سوگندھ’ تھی جو 1991 میں آئی تھی۔ اس فلم سے پہلے اکشے مہیش بھٹ کی فلم ’آج‘ میں ایک چھوٹے سے کردار میں نظر آئے تھے۔ فلم ‘سوگندھ’ باکس آفس پر کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکی۔

سال 1992 میں عباس مستان کی ہدایت کاری میں بنی فلم ‘کھلاڑی’ اکشے کی پہلی ہٹ فلم بنی۔ اکشے کے لیے 1994 کا سال بہت اہم تھا۔ اس سال ان کی فلم ‘میں اناڑی تو کھلاڑی’ آئی اور ’موہرا‘ اس سال کی کامیاب ترین فلموں میں شامل تھیں۔ اس کے بعد اکشے نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ بالی ووڈ میں کھلاڑی سیریز کرنے کی وجہ سے انہیں ‘کھلاڑی کمار’ کہا جانے لگا۔

اکشے نے اب تک بالی ووڈ میں 130 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کی چند نمایاں فلمیں ’انٹرنیشنل کھلاڑی، انداز، پھر ہیرا پھیری، اعتراض، مجھ سے شادی کروگی، گرم مسالہ، بیوفا، وقت: دی ریس اگینسٹ ٹائم، بھول بھولیا، رستم، مشن منگل، گڈ نیوز وغیرہ ہیں۔ اکشے کو اب تک فلموں میں شاندار اداکاری کے لیے درجنوں ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔

اکشے کمار کو 2009 میں حکومت ہند کی طرف سے فلموں میں ان کی قابل ستائش شراکت پر پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اکشے نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر میں ہر طرح کے کردار ادا کیے ہیں۔ 17 جنوری 2001 کو اکشے اور ٹوئنکل نے طویل رلیشن شپ کے بعد شادی کرلی۔اکشے اور ٹوئنکل کے دو بچے ہیں، بیٹا آرو اور بیٹی نیتارا۔

اکشے کمار ایک اچھے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نیک دل انسان بھی ہیں، جو ملک میں کئی آفات اور ضرورتوں کے وقت مدد کے لیے آگے آتے ہیں۔

اکشے کے لیے 2021 کا سال بہت افسوسناک رہا، کیونکہ اس سال انھوں نے اپنے یوم پیدائش عین ایک دن قبل 8 ستمبر کو اپنی ماں ارونا بھاٹیہ کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو اکشے کمار کی کئی فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں، جن میں سیلفی، اوہ مائی گاڈ 2، کیپسول گل، رام سیتو وغیرہ شامل ہیں۔ اکشے کمار سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتے ہیں۔ ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago