فلم اداکارہ شلپا شیٹی ان دنوں اپنے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کی وجہ سے مستقل بحث میں ہیں۔ راج کندرا کی گرفتاری کے سبب انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں ان سب کے درمیان شلپا شیٹی کی واپسی فلم 'ہنگامہ 2'،23 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگئی ہے۔
لیکن کہا جارہا ہے کہ راج کندرا کی گرفتاری کی وجہ سے شلپا شیٹی کے کیریئر کو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ وہیں شلپا شیٹی کی چھوٹی بہن اور اداکارہ شمیتا شیٹی نے اپنی بہن کی اخلاقی مدد کی ہے اور انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شمیتا نے شلپا شیٹی کی فلم ہنگامہ 2 کی تشہیر بھی کی ہے۔
شلپا شیٹی کی فلم ہنگامہ 2 کے پوسٹر کا اشتراک کرتے ہوئے، شمیتا نے لکھا – ' آل دی بیسٹ مائی ڈارلنگ منکی! 14سال بعد آپ کی فلم ہنگامہ کی ریلیز کیلئے مجھے پتہ ہے کہ آپ نے اور اس پوری ٹٰم نے اس میں بہت محنت کی ہے۔ آئی لو یو۔ بہت کچھ کیاہے آپ نے۔ زندگی مین کئی اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن مجھے پتہ ہیکہ آپ بہت مضبوط ہیں۔
یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ آپ کو اور ہنگامہ 2کی پوری ٹیم کو بے تحاشہ محنت سے بنی سے نی ہے جو کہ ٹیم نے ایک اچھی فلم کیلئے کی اور اس لئے فلم پر اثر نہیں پڑنا چاہئے۔ اس لئے میں آپ سبھی سے ہنگامہ 2دیکھنے کی رکویسٹ کرتی ہوں۔ اپنے خاندان کے ساتھ دیکھیں، چہرے پر مسکان لائیں اور ہر اس انسان کیلئے دیکھیں جو فلم سے جڑا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کامیڈی سے بھرپور فلم 'ہنگامہ 2 ' 23 جولائی کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی ہے۔ ہدایتکار پریہ درشن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں شلپا شیٹی، میزان جعفری، پریش راول، پر نیتا سبھاش مرکزی کرداروں میں ہیں۔ وہیں اس کے ذریعے، شلپا 14 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کی ہے۔