Urdu News

جان دوں گا دیش نہیں کی ٹیگ لائن کے ساتھ ’میجر‘ کا ٹریلر جاری

جان دوں گا دیش نہیں کی ٹیگ لائن کے ساتھ ’میجر‘ کا ٹریلر جاری

شہید میجر سندیپ اننی کرشنن کی بایوپک 'میجر' کا عظیم ٹریلر پیر کو میکرز نے ریلیز کر دیا ہے۔ اداکار آدیوی شیش اس فلم میں میجر اننی کرشنن کے کردار میں ہیں۔ آدیوی شیش کے علاوہ اس فلم میں سائی منجریکر، شوبھیتا دھولی پالا، پرکاش راج، ریوتی اور مرنل شرما بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ آدیوی شیش نے پیر کو سامنے آنے والے فلم کے ٹریلر کا لنک سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

حب الوطنی کے جذبے سے لیس اس فلم کے ٹریلر میں سندیپ نامی نوجوان کی کہانی دکھائی گئی ہے جو فوجی بن کر اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہے اور وہ اپنا خواب بھی پورا کرتا ہے۔ فلم کے ٹریلر میں ایک جوان کی ملک کے لیے محبت اور فکر اور اس کے خاندان کی اس جوان کے لیے محبت اور فکر کو دکھایا گیا ہے، جس میں وہ جوان اپنے ملک کا انتخاب کرتا ہے اور کسی بھی قیمت پر اپنے ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دینا چاہتا۔ فلم کے ٹریلر میں 26/11 حملے کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔ فلم کے ٹریلر میں بھی فلم کے تمام اہم کرداروں کی جھلک موجود ہے۔

قابل ذکر ہے کہ میجر سندیپ اننی کرشنن ممبئی کے تاج ہوٹل میں 26/11 کے دہشت گردانہ حملے میں اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔ اس فلم کو ساؤتھ کے سپر اسٹار مہیش بابو نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار ششی کرن ٹِکا ہیں۔ شہید میجر سندیپ اننی کرشنن کی زندگی پر مبنی یہ فلم ہندی، تامل اور ملیالم زبانوں میں 3 جون 2022 کو ریلیز ہوگی۔

Recommended