Categories: تفریح

جان دوں گا دیش نہیں کی ٹیگ لائن کے ساتھ ’میجر‘ کا ٹریلر جاری

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شہید میجر سندیپ اننی کرشنن کی بایوپک 'میجر' کا عظیم ٹریلر پیر کو میکرز نے ریلیز کر دیا ہے۔ اداکار آدیوی شیش اس فلم میں میجر اننی کرشنن کے کردار میں ہیں۔ آدیوی شیش کے علاوہ اس فلم میں سائی منجریکر، شوبھیتا دھولی پالا، پرکاش راج، ریوتی اور مرنل شرما بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ آدیوی شیش نے پیر کو سامنے آنے والے فلم کے ٹریلر کا لنک سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حب الوطنی کے جذبے سے لیس اس فلم کے ٹریلر میں سندیپ نامی نوجوان کی کہانی دکھائی گئی ہے جو فوجی بن کر اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہے اور وہ اپنا خواب بھی پورا کرتا ہے۔ فلم کے ٹریلر میں ایک جوان کی ملک کے لیے محبت اور فکر اور اس کے خاندان کی اس جوان کے لیے محبت اور فکر کو دکھایا گیا ہے، جس میں وہ جوان اپنے ملک کا انتخاب کرتا ہے اور کسی بھی قیمت پر اپنے ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دینا چاہتا۔ فلم کے ٹریلر میں 26/11 حملے کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔ فلم کے ٹریلر میں بھی فلم کے تمام اہم کرداروں کی جھلک موجود ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ میجر سندیپ اننی کرشنن ممبئی کے تاج ہوٹل میں 26/11 کے دہشت گردانہ حملے میں اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔ اس فلم کو ساؤتھ کے سپر اسٹار مہیش بابو نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار ششی کرن ٹِکا ہیں۔ شہید میجر سندیپ اننی کرشنن کی زندگی پر مبنی یہ فلم ہندی، تامل اور ملیالم زبانوں میں 3 جون 2022 کو ریلیز ہوگی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago