Urdu News

فلم ‘براہماستر’ کا ٹریلر 15 جون کو ریلیز ہوگا، رنیبر کپوراورعالیہ بھٹ کی اصل جوڑی اب فلموں میں ابھی ایک ساتھ

فلم 'براہماستر' کا ٹریلر 15 جون کو ریلیز

طویل عرصے سے زیر بحث رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم 'براہماستر' کو لے کر ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ ایک طرف جہاں فلم کے مرکزی اداکار رنبیر کپور فلم کی پروموشن کے لیے وشاکھاپٹنم پہنچ گئے ہیں، وہیں  اب میکرس نے اس فلم کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا بھی  اعلان کر دیا ہے۔منگل کو میکرس نے ’برہماستر پارٹ ون: شیوا‘کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا ٹریلر 15 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔  اس کے ساتھ ہی میکرس نے فلم کا نیا ٹیزر بھی جاری کیا ہے جس میں فلم کے تمام اہم کرداروں کی جھلک موجود ہے۔

رنبیر اور عالیہ کے علاوہ 'براہماستر' کے ٹیزر میں مونی رائے، امیتابھ بچن اور ناگارجن کی جھلک دیکھنے کو ملی ہے۔ ٹیزر میں مونی اور رنبیر کے درمیان جنگ سی ہوتی نظر آرہی ہے۔ مونی رائے کا انداز بھی کافی ظالمانہ لگ رہاہے۔ جہاں رنبیر کپور لہو لہان  دکھائی دے رہے ہیں وہیں عالیہ بھٹ کافی خوفزدہ نظر آ رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امیتابھ بچن کا لک بھی دیکھنے کو ملاہے۔ اس لک میں وہ جیکٹ، شرٹ اور بلیک پینٹ پہنے ڈیشنگ لْک میں نظر آ رہے ہیں۔

ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو کرن جوہر، رنبیر کپور، اپوروا مہتا اور نامت مکھرجی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ یہ پانچ زبانوں ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں 9 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے بعد یہ پہلی فلم ہے۔اس سے قبل دونوں فلم 'اے دل ہے مشکل' میں چند لمحوں کے لیے ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

Recommended