Categories: تفریح

فلم ‘براہماستر’ کا ٹریلر 15 جون کو ریلیز ہوگا، رنیبر کپوراورعالیہ بھٹ کی اصل جوڑی اب فلموں میں ابھی ایک ساتھ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
طویل عرصے سے زیر بحث رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم 'براہماستر' کو لے کر ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ ایک طرف جہاں فلم کے مرکزی اداکار رنبیر کپور فلم کی پروموشن کے لیے وشاکھاپٹنم پہنچ گئے ہیں، وہیں  اب میکرس نے اس فلم کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا بھی  اعلان کر دیا ہے۔منگل کو میکرس نے ’برہماستر پارٹ ون: شیوا‘کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا ٹریلر 15 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔  اس کے ساتھ ہی میکرس نے فلم کا نیا ٹیزر بھی جاری کیا ہے جس میں فلم کے تمام اہم کرداروں کی جھلک موجود ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رنبیر اور عالیہ کے علاوہ 'براہماستر' کے ٹیزر میں مونی رائے، امیتابھ بچن اور ناگارجن کی جھلک دیکھنے کو ملی ہے۔ ٹیزر میں مونی اور رنبیر کے درمیان جنگ سی ہوتی نظر آرہی ہے۔ مونی رائے کا انداز بھی کافی ظالمانہ لگ رہاہے۔ جہاں رنبیر کپور لہو لہان  دکھائی دے رہے ہیں وہیں عالیہ بھٹ کافی خوفزدہ نظر آ رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امیتابھ بچن کا لک بھی دیکھنے کو ملاہے۔ اس لک میں وہ جیکٹ، شرٹ اور بلیک پینٹ پہنے ڈیشنگ لْک میں نظر آ رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو کرن جوہر، رنبیر کپور، اپوروا مہتا اور نامت مکھرجی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ یہ پانچ زبانوں ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں 9 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے بعد یہ پہلی فلم ہے۔اس سے قبل دونوں فلم 'اے دل ہے مشکل' میں چند لمحوں کے لیے ایک ساتھ نظر آئے تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago